اصل میں، میں ہوم فولڈر کے سائز کو بڑھانا چاہ رہا تھا۔
اس وقت ہوم فولڈر میں صرف 23 ایم بی جگہ خالی ہے
ہارڈ ڈسک میں چار ڈرائیوز بنی ہوئی ہیں اور ہر ڈرائیو میں تقریبا 9 سے 10 جی بی جگہ خالی ہے
اس پارٹیشن کی سپیس کو بڑھایا کس طرح جا سکتا ہے۔ میں نے ڈی ڈرائیو میں اوبنٹو انسٹال کی ہے۔ ایکس پی میں جا کر چیک کروں تو 10 جی بی سپیس خالی ہے۔
میری ہارڈ میں چار ڈرائیو بنی ہوئی ہیں چاروں میں تقریبا 10، 10 جی بی سپیس خالی ہے
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
میں اوبنٹو 12.04 استعمال کر رہا ہوں۔ میں نے ایکس پی کے ساتھ ابنٹو انسٹال کی ہوئی ہے۔ پچھلے دو تین دن سے لو ڈسک سپیس کا ایرر آ رہا ہے۔ اس کا کیا حل ہے؟؟؟؟
اور ایک اور چیز کہ کیا انپیج فائلز کو اوبنٹو میں اوپن کیا جا سکتا ہے؟؟؟
اوبنٹو کا حالیہ ورژن 12.04 ہے۔ اور براوزر فائر فاکس۔
اور بھی کئی فانٹس میں مسئلہ آ رہا تھا۔
بہرحال حل یہ نکالا کہ پہلے نصب شدہ سارے فونٹس ختم کیے اور ونڈو میں انسٹال شدہ فونٹس اوبنٹو میں نصب کر لیے
اب افاقہ ہو چکا ہے۔
آپ سب کا شکریہ
السلام علیکم
میں نے اوبنٹو انسٹال کی ہے۔ اس میں یہ فونٹ ٹھیک طرح شو نہیں ہو رہا۔ اس کے لیے مجھے کون سا فونٹ انسٹال کرنا پڑے گا۔
میرے خیال میں یہ نفیس نستعلیق ہے جو میں انسٹال کر چکا ہوں