نتائج تلاش

  1. ساجداقبال

    منہاج والوں نے ٹورانٹو میں صحافی کی پٹائ

    بھائی مجھے تو اس ویڈیو میں کچھ بھی واضح نظر نہیں آیا۔
  2. ساجداقبال

    شاکر بھائی کے نام کیلیگرافی

    بہت عمدہ خاور بھائی! خاور بھائی آپ سے ایک درخواست ہے۔ مجھے اپنے ایک بلاگ کیلیے لوگو چاہیے اُردو میں۔۔۔۔ عنوان ہے "ساجد نامہ" بنا دینگے؟ :cry:
  3. ساجداقبال

    منہاج والوں نے ٹورانٹو میں صحافی کی پٹائ

    گلوب اینڈ میل میں تو لکھا ہے کہ طاہر القادری نے دعوی کیا کہ اسنے چاند پر نبی علیہ السلام کا نام لکھا۔ یہ تو انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ ہے۔ براہ مہربانی اصل بات کی وضاحت فرمائیں۔ میرے پلے تو صحیح نہیں پڑا۔
  4. ساجداقبال

    پاکستان ٹیلیوژن (پی ٹی وی) مشاعرہ

    بہت زبردست نوید ملک بھائی۔۔۔۔ایک مشاعرہ جیو بھی کیجیے گا۔
  5. ساجداقبال

    اردو ویب کا لوگو ( بہار آئی )

    زبردست بہت زبردست باسم بھائی آپ تو چھپے رستم سوری گرافک ڈیزائنر نکلے۔ آج ہی اپنے بلاگ میں شامل کرتا ہوں۔ آپ کو اتنا خوبصورت اور خوب سیرت لوگو بنانے پر مبارکباد۔۔۔ :o
  6. ساجداقبال

    دو نئی ڈومینز ۔۔۔۔۔ اردو کی نذر‏

    بہت اچھے شمیل بھائی۔۔۔آپ خود ہی وضاحت فرما دیں، ہمیں نام سے اندازہ ہونے سے رہے۔۔۔آپ کی طرح ہم بھی انٹیلیکچوئل نہیں۔۔۔ :wink: شاکر بھائی آپ ہوسٹنگ کی فکر نہ کریں وہ میرے پر۔۔۔آپ صرف ڈومین کا خرچہ کریں۔ :)
  7. ساجداقبال

    آج کیا پکایا یا کیا کھایا

    آلو،مٹر،گاجر آج میں نے آلو، مٹر، گاجر مکس پکائے۔ اپنے کھانے مجھے ہمیشہ سے پسند ہیں سو بہت انجوائے کیا کھا کے۔۔۔گو آج اتنے مزے کا نہیں تھا۔ مظلومین میں تادم تحریر کوئی شامل نہیں ہوا۔ ویسے بھی میں اکیلا پکاتا اور اکیلا کھاتا ہوں۔
  8. ساجداقبال

    محفل فورم کا نیا لے آؤٹ

    بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔۔۔لیکن مجھے آج نظر آرہا ہے۔لگتا ہے یہ بہت پہلے اپلائی کیا گیا تھا۔
  9. ساجداقبال

    اردو اوپن پیڈ اپڈیٹ بمعہ سندھی اور پشتو

    السلام علیکم۔۔۔بہت اچھے نبیل بھائی لیکن افسوس میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ اکثر پٹھانوں کی طرح میں بھی پشتو بول تو سکتا ہوں لیکن لکھ نہیں سکتا۔ پڑھنے میں بھی بعض الفاظ سمجھ نہیں آتے۔ :cry:
  10. ساجداقبال

    داغ دہلوی

    خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا ارے آپ نے داغ کی ایک بہت اچھی غزل تو شامل ہی نہیں کی، چلیں میں ہی شامل کر دیتا ہوں۔ خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا دل لے کے مفت کہتے ہیں کہ کام کا نہیں اُلٹی شکایتیں ہوئیں، احسان تو گیا دیکھا ہے بُت کدے میں جو اے شیخ،...
  11. ساجداقبال

    پاکستان کی اقتصادی حالت

    مجھے تو سب سے بڑھ کر شکایت اس ہوس سے ہے جو کوئی پانچ سو فیصد کے حساب سے بڑھی۔ میں نے خود شریفوں کو لالچی اور لالچی سے لالچی ترین بنتے دیکھا۔ اور پراپرٹی ڈیلر۔۔۔ مجھے تو اس نام سے ہی نفرت ہے۔ہم کب اصل آزادی کا سانس لے سکیں گے؟؟؟ کب دوسرے ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے؟؟؟ میرے خیال میں سب سے بڑا...
  12. ساجداقبال

    پاک نستعلیق:آراء و تبصرہ جات

    محسن بھائی ہمارے ذکر خیر کا بہت شکریہ! شاکر بھائی اکثر گلہ کرتے ہیں کہ میں نے اپنا بلاگ کا سانچہ ابھی تک یہاں نہیں رکھا تو وجہ یہ ہے(آپس کی بات ہے) کہ وہ سانچہ ہے تو پروفیشنل لیکن ہم نے اس کا پروفیش نکال کر نل کردیا ہے۔ اس میں آرایس ایس اور دوسرے فیڈ حاصل کرنے کیلیے ڈالے گئے سارے بٹن ڈائریکٹ...
  13. ساجداقبال

    پاک نستعلیق:آراء و تبصرہ جات

    ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔۔۔ السلام علیکم! اہلیان اردومحفل۔۔۔ مجھے بھی شاکر بھائی کے بلاگ سے علم ہوا کہ اردو ایک قدم آگے جا چکی ہے۔ وقت ضائع کیے بنا جھٹ سے اپنے بلاگ پر اسی کو اپنا لیا۔ شاکر بھائی کو چیلنج ہے کہ میرا بلاگ ان کے والے سے زیادہ خوبصورت نظر آرہا ہے اس فونٹ سے :wink: :wink...
  14. ساجداقبال

    ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

    محترم بزرگان اردو ویب! :D برائے مہربانی میرے اس تھیم کا جو میں نے اردو میں کسٹمائز کی ہے کا جائزہ لیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کیلیے پیشگی معذرت۔ http://www.wirepaq.com/blog
  15. ساجداقبال

    قابلِ قدر اردو سائٹس بند

    میرے خیال میں غیر مستقل مزاجی بہت بڑی خامی ہے اردو دانوں کی۔ میں خود بھی اسی زمرے میں شامل ہوں۔
  16. ساجداقبال

    زرقاوی کی موت کے تیل کی قیمتوں اور سٹاک مارکیٹ پر اثرات

    میرے خیال میں تو زرقاوی کی موت سے بڑھ کر موسم کی تبدیلی اور ایندھن کے متبادل زرائع کی طرف رجحان اسکی وجوہات ہیں۔
  17. ساجداقبال

    نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت

    میراسوال صرف اتنا ہے کہ کیا بگٹی مرکز میں بیٹھے دولت کے بھوکوں سے بڑھ کر ظالم تھا؟ جو عوام سے آخری نوالہ تک چھین رہے ہیں۔ کیا وہ پنجاب کی چوہدری برادران سے بھی بڑھ کر ظالم تھا جو چینی بھی سونے کے بھاؤ بیچ رہے ہیں۔میں بگٹی کو شہید ہے کہوں گا۔
  18. ساجداقبال

    مبارکباد جوجو کو ایک اور مبارکباد

    جیہ میری مانیں اپنے اوتار پر 2000کا ہندسہ لکھ لیں پہلی نظر میں اصل گنتی پر کوئی نظر ہی نہیں ڈالے گا۔ کہیے کیسا آئیڈیا ہے؟ظفری یہ صائب مشورہ آپ کیلئے بھی ہے۔ :wink:
  19. ساجداقبال

    ڈاکٹر قدیر خان کا کینسر ۔ ۔ ۔

    آج مجھے پاکستانی ہونے پر پہلے سے بڑھ کر شرم آرہی ہے۔ کیا ملک کے محسنوں کے ساتھ یہ سلوک دیکھ کوئی پاکستانی ملک کی ترقی، خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہے گا؟ مجھے نہیں لگتا ہم جیسی بے حس قوم کی دعا ڈاکٹر صاحب کےکسی کام آئیگی۔ہم ایک ذلیل قوم ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔
  20. ساجداقبال

    انٹرویو انٹرویو وِد جیہ

    یعنی آپ نے پٹھانوں کو یہودیوں سے ملا دیا۔۔۔چلیں کوئی بات نہیں۔۔۔وہ زمانہ اور تھا یہ زمانہ اورہے جیہ مجھے لگتا ہے آپ مخصوص پٹھان نہیں ہیں جن کے ہاں قبائل کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ یوسفزئی ہو کے خوشحال خان خٹک کو پڑھتی ہیں ۔(مذاقاً)
Top