یہ حاضر رہ کر بھی غائب رہتی ہیں۔۔۔
اس عالم میں جہاں ہر ذی شعور و غیر ذی شعور کی رسائی تک نہیں ہوتی۔۔۔
ان کا تعلق اک ایسی غیر مرئی دنیا سے ہے جہاں کوئی خود شناسی کے عمل سے گزرے بغیربھی خود سے شناسا نہیں ہوسکتا۔۔۔
ہاں مگر جب اس کبھی شناسائی اور کبھی ناشناسائی کے عالم میں خود فریبی کا غلبہ ہوتا ہے...