فارقلیط رحمانی بہت شکریہ جوابات کے لیے - تین کی تخصیص کی ایک وجہ تو ملٹیپل چوائس کے سوالات
میں تین کی عادت اور دوسرا اگرتعدادمتعین کے بناء پوچھا جائے تو جواب گول ہوجاتا ہے اور اکثر:)
سبحان اللہ - رونقِ رمضان کی لاجواب تصاویر- کل مین ہیٹن میں نے تپتی دوپہر میں ایک افریقی مسلمان کو
سڑک کے کنارے اپنے پھلوں کے ٹھیلے کے ساتھ جاءنماز بچھائے ظہر کی نماز میں سربسجود دیکھا اس قدر
دلکش نظارہ تھا یہ کہ روح سرشار ہوگئی -
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
واہ جناب چھاگئے آپ تو منفرداورمحنت طلب کام سرانجام دیا ہے آپ نے اور ایسا گلدستہ تیار کیا ہے کہ جواب نہیں اس کی دلکشی کا
سہما سہما ڈرا سا رہتا ہے
جانے کیوں جی بھراسارہتا ہے
کائی سی جم گئی ہے آنکھوں پر
سارامنظرہرا سارہتا ہے
ایک پل دیکھ لوں تواُٹھتا ہوں
جل گیا گھر، ذرا سارہتا ہے
سر میں جنبش خیال کی بھی نہیں
زانوؤں پر دھرا سارہتا ہے