سب سے پہلے تو میں اس بات کا اعتراف کر لوں کہ یہ منصوبہ بہت مدت سے میرے ذہن میں تھا مگر بے انتہا خوشی ہوئی کہ ایک نئے محفلین نے اسے عمدہ طریقے سے شروع کر دیا ہے اور سب کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنا حصہ ڈال سکیں۔
نعیم ارشد صاحب نے ایک بہت عمدہ دھاگہ شروع کیا ہے مگر میرے خیال میں وہاں تبصرے مناسب نہیں ہوں گے اس لیے میں نے سوچا یہ دھاگہ شروع کر دوں تاکہ سب لوگ یہاں تبصرے و تجاویز دے سکیں۔