باب 9
جب میں دس سال کا تھا تو گھر والوں کے خیال میں میں اتنا بڑا ہو گیا تھا کہ نین تال والنٹیئر رائفلز کی کیڈٹ کمپنی میں شریک ہو سکوں۔ ان دنوں ہر طرف رضاکاری کا جنون پھیلا ہوا تھا اور تمام صحت مند لڑکے اور مرد شمولیت کو اپنے لئے باعث افتخار سمجھتے تھے۔ ہماری بٹالین میں چار کیڈٹ اور ایک بالغوں کی...