لغت
افتخار صاحب ایک لغت رکھنے میں کیا برائی ہے کہ جہاں کسی لفظ پر شک ہوا، دیکھ لیا۔
اب یہ نہ کہئے گا کہ اٹلی میں اردو لغت کا بھی اطالوی ترجمہ ہی دستیاب ہے۔
خاصی صفائی
دوست آپ کا سافٹ ویئر انسٹال کرکے یہ خط اسی کے ایڈیٹر میں لکھ رہا ہوں۔ کام اچھا کیا ہے اور اس میں خاصی صفائی ہے۔ ڈکشنری اور تھیسارس کا اضافہ بہت عمدہ اضافہ ہے اگرچہ کہ کسی حد تک محدود ہے۔
ڈاٹ نیٹ میں ہونے کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ بہت سے لوگوں کی پہونچ سے دور ہے۔ کیا آپ نے اسے...
ایسا نظام
سنا ہے کہ انسانی دماغ میں میں ایسا نظام ہوتا ہے کہ پڑھنے کے دوران اس طرح کی چھوٹ چھوٹی غلطیاں صحیح کرتا جاتا ہے۔ مثلاً کیا آپ نے غور کیا کہ اوپر میں نے دو دفعہ "میں" لکھا ہے۔ اسی طرح افتخار صاحب کی پوسٹ کی غلطی کا اندازہ اس وقت ہوا جب آپ نے نشاندہی کی۔
سیفی بھائی آپ کہیں کسی اسکول...
عام ہے
نبیل آپ نے بلاوجہ اتنی گالی پڑوادی :)
ویسے ہمارے ہاں گورنمنٹ کی زیادہ تر سائٹوں پر بھونڈی قسم کی غلطیاں پایا جانا عام ہے مثلاً جمالی اپنا دور ختم کرنے کے کافی عرصے بعد تک ان سائٹوں پر وزیر اعظم رہے تھے۔ اس لئے ان سے کچھ بھی بعید نہیں۔
'چینی' پر ایک قطعہ
بات تو ذرا ہٹ کر ہے، مگر 'چینی' پر ایک قطعہ یاد آگیا:
تعلقات چین اور امریکہ کے
ہیں بہت غیر یقینی صاحب
جبکہ اس دور میں امریکہ کے
نائب صدر ہیں، چینی صاحب
(انور شعور)
ابتدائی شکل
یہاں اس پراجیکٹ کی ابتدائی شکل اسی لئے پیش کردی تھی تاکہ آپ لوگوں کی رائے سے اس کی سمت کا تعین کر سکوں۔ میں نے اس کی ڈیویلپمنٹ میں (http://www.senselang.com) کو نظر میں رکھا ہوا ہے جس کی طرف جیسبادی نے ہی توجہ دلائی تھی۔ سادہ سا پروگرام ہے اور ہماری ابھی کی ضرورت کے لئے (میرے خیال...
مگر وہی
مگر وہی دم ٹیھڑی رہنے والی بات کہ تصویری ویب سائٹ کا ارادہ کر رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ یونیکوڈ اردو کی طرف جانے لگیں تو کچھ ہم جیسے اردو ویب ڈیویلپرز کے بھی بجلی کے بل ادا ہو جائیں۔
مبارکباد
اس سلسلے میں مَیں بھی محفل کے ڈیویلپرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ بڑے اچھے انداز سے نیا ورژن چلا دیا ہے جس سے فورم استعمال کرنے میں اور مزہ آیا ہے۔
ویسے ایک چیز پوچھنا تھی کہ phpBB میں strings کیا باہر رکسی فائل میں رکھے ہوتے ہیں یا آپ کو فائلوں میں in place ایڈٹ کرنا پڑتا ہے۔
انکوڈنگ
زکریا آپ کی پوسٹ اور پی ڈی ایف فائل سے انکوڈنگ وغیرہ کے معاملات سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ جب ویب سائٹ تیار کر رہا تھا تو پہلا حل جو سمجھ میں آیا اسی پر عملدرآمد کر بیٹھا۔
یہ سن کر دکھ ہوا کہ پی ایچ پی 5 جو بڑے دھوم دھڑکے سے آئی تھی اس میں بھی یونی کوڈ کی سپورٹ نہیں ہے۔
ایچ ٹی ایم ایل ریفرینسنگ
میں نے اپنی اردو ویب سائٹ کو ایچ ٹی ایم ایل ریفرینسنگ (د) کی مدد سے بنایا ہے۔ آپ کے خیال میں یونیکوڈ کے طریقے اور اس طریقے میں کیا فرق ہے۔
(ایک انتہائی اہم ادبی شخصیت ہمارے درمیان میں ہے جن کا تعارف حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ سوالات افتخار صاحب کی ہی ایک پوسٹ سے من و عن پیش کر رہا ہوں۔)
السلامُ علیکم جناب ڈاکٹر بلند اقبال صاحب
١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥-...
ایک کوشش کی ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو سے متعلق تمام قابلِ قدر روابط (links) کو ایک مقام پر لایا جائے۔ ربط کو داخل کرنا سہل رکھا گیا ہے اور ہر کسی کو ایسا کرنے کی سہولت ہے۔ نیا مہیا کیا گیا ربط فی الفور ویب سائٹ پر واضح ہوجاتا ہے۔
ایک کام
گوگل ٹالک کے حق میں تو میں بھی ہوں کہ ایک کام کرتا ہے اور خوب کرتا ہے۔ ویسے جیس آپ کی جانب سے چیٹ کی تجویز حیران کن ہے۔ آپ تو اپنے تعارف سے چُھپتے پھر رہے ہیں۔ :)