"بابا ! یہ میری بٹر فلائی مر گئی۔" فاطمہ آنکھوں میں موٹے موٹے آنسو لئے بھاگتے ہوئے آئی ۔ وہ اپنا ہاتھ کھول کر مری ہوئی تتلی باپ کو دکھا رہی تھی۔ اس کے پیچے سنی بھی بھاگتا ہوا آیا تھا۔ اس کا سانس بے ربط تھا۔
" انکل میں نے اسے منع کیا تھا کہ اسے زور سے مت پکڑو، لیکن یہ کہتی تھی کہ میں اسے پیار کر...