سیڈ۔
آپ کی ہمت کو داد ہے کہ آپ محفل پر بہت سے محاذ بیک وقت کھول کر اکیلے ہی اپنی پارٹی کو سپورٹ کرنے میں جُتے رہتے ہیں، لیکن آج آپ کی یہ پوسٹ دیکھ کر دکھ اور رنج ہوا۔
حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کرنے کے بعد پی ٹی آئی آئندہ پرانی حکومتوں کو برا بھلا کہنے سے اخلاقی طور پر محروم ہو گئی ہے۔
اعجاز شاہ جسے آسٹریلیوی وزارت خارجہ نے سفیر کی سند عطا کرنے سے انکار کیا تھا کو وزیر داخلہ لگا کر بھوٹان والوں نے عملی مارشل لا کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔
تحریک انصاف نے جب ہر ایرے غیرے نتھو خیرے و الیکٹبلز کے لیے دروازے وا کیے تھے، بطور جماعت اسی دن دفن ہونا شروع ہو گئی تھی۔ اب تو یہ متی وتی کا کنبہ ہے جسے محکمہ زراعت نے بیشمار بلیک میلنگ سٹف فائلوں کے سہارے سنبھال رکھا ہے۔
اس میں بھلا کوئی شک ہے۔ خاتون (حرا منان) فیمینسٹ حلقوں میں کافی نامی گرامی ہیں اور پچھلے سال ڈیفینس کراچی میں کسی کار والے کو ہراسمنٹ کرنے پر تھانے میں بند بھی کروا چکی ہیں۔ اور اس بہادری کے صلے میں کچھ مارننگ شوز کا حصہ بھی بنی ہیں۔