نتائج تلاش

  1. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٤٣ سورۃ زخرف ۔ مکی ۔ آیات ٨٩ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔حا، میم۔ ٢۔ اس روشن کتاب کی قسم ۔ ٣۔ ہم نے اس (قرآن) کو عربی قرآن بنایا ہے تاکہ تم سمجھ لو۔٭ ٤۔ اور بلاشبہ یہ مرکزی کتاب (لوح محفوظ) میں ہمارے پاس برتر، پرحکمت ہے۔٭ ٥۔ کیا ہم اس ذکر (قرآن) کو محض اس لیے تم سے پھیر دیں کہ تم حد سے گزرے...
  2. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٤٢ سورہ الشوریٰ ۔ مکی ۔ آیات ٥٣ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ حا، میم ۔٭ ٢۔ عین ، سین ، قاف۔٭ ٣۔ اسی طرح آپ کی طرف اور آپ سے پہلوں کی طرف بڑا غالب آنے والا، حکمت والا اللہ وحی بھیجتا رہا ہے۔ ٤۔ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کی ملکیت ہے اور وہ عالی مرتبہ، عظیم ہے۔ ٥۔ قریب ہے کہ...
  3. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٤١ سورہ حٰمۤ السجدہ ۔ مکی ۔ آیات ٥٤ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ حا، میم ۔ ٢۔ خدائے رحمن و رحیم کی نازل کردہ (کتاب) ہے۔ ٣۔ ایسی کتاب جس کی آیات کھول کر بیان کی گئی ہیں، ایک عربی(زبان کا) قرآن علم رکھنے والوںکے لیے ،٭ ٤۔ بشارت دیتا ہے اور تنبیہ بھی کرتا ہے لیکن ان میں سے اکثر نے منہ پھیر لیا...
  4. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٤٠ سورہ مومن ۔ مکی۔ آیات ٨٥ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔ حا، میم۔ ٢۔ اس کتاب کی تنزیل بڑے غالب آنے والے، دانا اللہ کی طرف سے ہے،٭ ٣۔ جو گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا، شدید عذاب دینے والا اور بڑے فضل والا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔٭ ٤۔ اللہ کی آیات کے...
  5. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٣٩ سورۃ الزُّمَر ۔ مکی ۔ آیا ت٧٥ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ اس کتاب کا نزول بڑے غالب آنے والے اور حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔ ٢۔ ہم نے آپ کی طرف یہ کتاب برحق نازل کی ہے لہٰذا آپ دین کو اسی کے لیے خالص کر کے صرف اللہ کی عبادت کریں۔٭ ٣۔ آگاہ رہو! خالص دین صرف اللہ کے لیے ہے اور جنہوں نے اللہ...
  6. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٣٨ سورہ ص۔ مکی ۔آیات ٨٨ [SIZE="3"]بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔صاد، قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت والا ہے۔ ٢۔ مگر جنہوں نے (اس کا) انکارکیا وہ غرور اور مخالفت میں ہیں۔ ٣۔ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں پھر (جب ہلاکت کاو قت آیا تو) فریاد کرنے لگے مگر وہ بچنے کا وقت نہیں تھا۔ ٤۔ اور...
  7. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٣٧ سورہ الصفت ۔ مکی ۔آیات ١٨٢ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ قسم ہے پوری طرح صف باندھنے والوں کی،٭ ٢۔ پھر بطور کامل جھڑکی دینے والوں کی،٭ ٣۔ پھر ذکر کی تلاوت کرنے والوں کی، ٭ ٤۔ یقینا تمہارا معبود ایک ہی ہے۔٭ ٥۔ جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار اور مشرقوں کا...
  8. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٣٦ سورہ یٰسۤ ۔ مکی ۔ آیات ٨٣ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔ یا، سین ۔ ٢۔ قسم ہے قرآن حکیم کی٭ ٣۔کہ آپ یقینا رسولوں میں سے ہیں، ٤۔ راہ راست پر ہیں۔ ٥۔ (یہ قرآن) غالب آنے والے مہربان کا نازل کردہ ہے، ٦۔تاکہ آپ ایک ایسی قوم کو تنبیہ کریں جس کے باپ دادا کو تنبیہ نہیں کی گئی تھی لہٰذا وہ غفلت میں...
  9. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٣٥ سورۃ فا طر ۔ مکی ۔آیات ٤٥ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔ ثنائے کامل اللہ کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا نیز فرشتوں کو پیام رساں بنانے والا ہے جن کے دو دو، تین تین اور چار چار پر ہیں، وہ جیسے چاہتا ہے مخلوقات میں اضافہ فرماتا ہے، یقینا اللہ ہر چیز پرقادر ہے۔٭ ٢۔ لوگوں کے لیے جو...
  10. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٣٤ سورہ سبا ۔ مکی ۔ آیات ٥٤ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ ثنائے کامل اس اللہ کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہرچیز کامالک ہے اور آخرت میں بھی ثنائے کامل اسی کے لیے ہے اور وہ بڑا حکمت والا، خوب باخبر ہے۔ ٢۔ جو کچھ زمین کے اندر جاتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اترتا ہے اور جو...
  11. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    32 سورۃ سجدہ ۔ مکی ۔ آیات ٣٠ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔ الف، لام، میم۔ ٢۔ ایسی کتاب کانازل کرنا جس میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے رب العالمین کی طرف سے (ہی ممکن) ہے۔ ٣۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیںکہ اس (رسول) نے اسے خود گھڑ لیا ہے ؟(نہیں) بلکہ یہ آپ کے رب کی طرف سے برحق ہے تاکہ آپ ایسی قوم کو تنبیہ...
  12. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    30 سورۃ روم ۔ مکی ۔ آیات ٦٠ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ الف ، لام ، میم۔ ٢۔ رومی مغلوب ہو گئے،٭ ٣۔ قریبی ملک میں اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب ہو جائیں گے،٭ ٤۔ چند سالوں میں، پہلے بھی اور بعد میں بھی اختیار کل اللہ کو حاصل ہے، اہل ایمان اس روز خوشیاں منائیںگے،٭ ٥۔ اللہ کی مدد پر،...
  13. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    29 سورہ عنکبوت۔ مکی ۔ آیات ٦٩ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔ الف، لام ، میم۔ ٢۔ کیا لوگوں نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ وہ صرف اتنا کہنے سے چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور یہ کہ وہ آزمائے نہیں جائیں گے؟٭ ٣۔ اور بتحقیق ہم ان سے پہلوں کو بھی آزما چکے ہیں کیونکہ اللہ کو بہرحال یہ معلوم کرنا ہے کہ...
  14. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    28 سورۃ قصص ۔ مکی ۔ آیات ٨٨ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ طا، سین ، میم۔ ٢۔ یہ کتاب مبین کی آیات ہیں۔ ٣۔ ہم آپ کو موسیٰ اور فرعون کا واقعہ اہل ایمان کے لیے حقیقت کے مطابق سناتے ہیں۔ ٤۔فرعون نے زمین میں سر اٹھا رکھا تھا اور اس کے باسیوں کو گروہوںمیںتقسیم کر دیا تھا، ان میں سے ایک گروہ کو اس نے...
  15. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٢٧ سورہ نمل۔ مکی ۔ آیات ٩٣ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔ طا، سین، یہ قرآن اور کتاب مبین کی آیات ہیں۔ ٢۔ مومنین کے لیے ہدایت و بشارت ہیں.٭ ٣۔ جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔٭ ٤۔ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے یقینا ان کے لیے ہم نے ان کے افعال خوشنما بنا...
  16. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٢٦ سورہ شعراء ۔ مکی ۔ آیا ت٢٢٧ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ طا ، سین، میم ٢۔ یہ کتاب مبین کی آیات ہیں۔ ٣۔ شاید اس رنج سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے آپ اپنی جان کھو دیں گے۔ ٤۔ اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایسی نشانیاں نازل کر دیں جس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں ۔٭ ٥۔ اور ان کے پاس رحمن کی...
  17. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٢٥ سورہ فرقان ۔ مکی ۔ آیات ٧٧ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل فرمایا تاکہ وہ سارے جہاں والوں کے لیے انتباہ کرنے والا ہو۔٭ ٢۔ جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایااور جس کی بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے اور جس نے ہر چیز...
  18. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    24 سورۃ النور۔ مدنی ۔ آیات ٦٤ بنام خدائے رحمن و رحیم ١۔ یہ ایک سورہ ہے جسے ہم نے نازل کیا اور اسے فرض کیا اور اس میں صریح آیات کو نازل کیا تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔٭ ٢۔ زناکار عورت اور زناکار مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو اور دین خدا کے معاملے میں تمہیں ان پر ترس نہیں آنا چاہیے اگر تم اللہ...
  19. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    22 سورہ حج ۔ مدنی۔ آیات: ٧٨ بنام خدائے رحمن ورحیم ١۔اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو کیونکہ قیامت کا زلزلہ بڑی (خوفناک) چیز ہے۔ ٢۔ جس دن تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی (ماں) اپنے شیرخوار کو بھول جائے گی اور تمام حاملہ عورتیں اپنا حمل گرا بیٹھیں گی اور تم لوگوں کو نشے کی حالت میں دیکھو گے،...
  20. صرف علی

    ترجمہ قرآن مجید ،مترجم : شیخ محسن علی نجفی

    ٨١۔ جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے کھاؤ اور اس میں سرکشی نہ کرو ورنہ تم پر میرا غضب نازل ہو گا اور جس پر میرا غضب نازل ہوا بتحقیق وہ ہلاک ہو گیا۔٭ ٨٢۔ البتہ جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل انجام دے پھر راہ راست پر چلے تو میں اسے خوب بخشنے والا ہوں۔٭ ٨٣۔ اور (فرمایا) اے...
Top