دستک ہر دروازے کے نصیب میں نہیں ہوتی۔ اور بعض دروازے کھلنے کے لئے نہیں ہوتے۔ کم از کم آپ کے لئے نہیں۔ آپ پکارتے رہیں، انگلیاں فگار کر لیں، جاں بلب ہو جائیں، کوئ شنوائی نہیں ہوتی، کوئی دادرسی کو نہیں آتا۔ آپ لحظہ بہ لحظہ مایوسی کے اتھاہ،گھپ اندھیرے میں گرتے چلے جاتے ہیں۔۔۔ کتنی عجیب بات ہے نا؟...