عمیرہ پر ہی کیا موقوف، ہر دوسری تیسری لکھنے والی اپنے ناول میں ایسے ایسے نام متعارف کروائے گی کہ میرے جیسا نیم ان پڑھ اگر خدانخواستہ پڑھنے لگ ہی جائے تو آدھا گھنٹہ اپنا تلفظ ہی سیدھا کرتا رہتا ہے۔
مضحکہ خیز کیفیت تب ہوتی ہے جب پتہ چلتا ہے کہ جمہوریت پسندوں کے اذہان بدلنے اور اپنی من پسند پارٹی کی حمایت کرنے کیلئے محکمہ زراعت والوں نے وینا ملک، حمزہ علی عباسی، شان شاہد اور رابی پیرزادہ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔
۔۔
منقول
جاسم پائین نے آپ سے وہی پرینک کیا جو ہمارے ساتھ روزانہ کرتے ہیں۔ وہ ۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں سامنے، ناروے نامی ملک کے بالکل اوپر کیمرہ لگا ہوا ہے اور آپ ٹی وی پر آ رہے ہیں۔ جلدی سے :wave: ہلا دیں اب۔
:):):)
یقین رکھیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
آپ کو شاید کبھی ٹیگا نہیں گیا جاسم پائین کی طرف سے تو آپ کو اچنبھا لگ رہا ہے۔ ہم 'امیروں' سے پوچھیں جو تقریباً روزانہ دو تین ٹیگ وصولتے اور پھر اس کی رسید جاری کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔
آپ دو تین سخت گرم قسم کی آہیں بھریں اور منہ ول سکینڈے نیویا کر کے...
جب سے آئی ایم ایف کے تبلیغی وفد نے بتایا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور یہ سب ٹھاٹھ باٹھ ادھر ہی دھرے کا دھرا رہ جائے گا، ہم نے اپنی ضروریات کو رضاکارانہ طور پر محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔:)
۔۔۔
منقول
میں چاہوں تو یہ خیال بھی کر سکتا ہوں کہ لکھارن نے بھی احمد شاہ پر لکھ کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ ;)
دھندہ ہے بھئی یہاں جو آسانی سے بک جائے وہی بیچا جاتا ہے۔ :)
جی آ، سب کچھ رضاکارانہ ہی تو ہو رہا ہے۔
پہلے حافظ سعید کے خلاف رضاکارانہ کارروائی، اب بجٹ میں رضاکارانہ کٹوتی۔ ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف والے تو گوجرانوالہ کے چڑے کھانے آتے رہے ہیں نا۔
ٹوھر شوھر بنانے سے پہلے ان سوالات کا جواب تلاشیں۔
2013-2014 سے لیکر ن لیگ کے آخری بجٹ تک سالانہ کتنا اضافہ ہوتا رہا ہے؟
2018-2019 کے لیے کتنا بجٹ تھا؟
2019-2020 کی ڈیمانڈ کتنی تھی؟
پینشنز، فوج کے سویلین ملازمین اور افسروں کے NCBs کے لیے سول ہیڈز سے کتنا بجٹ لیا جاتا ہے؟
ملک کے مختلف حصوں میں...
آپ حسب معمول لچ تلنے سے رہ نہیں سکے۔ یہ کرکٹر عمران خان کی تصویر ہے جو پاکستانی قوم کا ہیرو رہا ہے، نصب شدہ وزیراعظم عمران خان کی نہیں۔ پھر سے دیکھ لیں۔