آج صبح محفل میں آیا تو اپنے آپ کو گلابی دیکھا تو سوچا کہیں ایوارڈز کی خوشی میں تو گلابی نہیں ہو گیا۔ محفل گردی کی تو معلوم ہوا تمام لائبریری ممبرز ہی گلابی ہو گئے ہیں۔ میرے خیال سے لائبریری کا امتیازی نشان گلابی ہے۔
ارے خرم بڑی بی ۔۔۔۔۔ اوہ معاف کرنا بڑی بہن کہہ رہی ہے تو مان لو ناں۔
کیوں تنگ کر رہے ہو۔ اس کام کے لیئے شمشاد بھائی ہی کافی ہیں۔
( زینب سے معذرت کے ساتھ :noxxx:)
نہیں زینب، لائبریری شمولیت فورم بھر کر برقی پتہ پر روانہ کرنے سے بھی ہو جائے گا۔ اگرچہ فورم بھرنا آسان کام نہیں ہے۔
آسان حل یہ ہے کہ سیدہ شگفتہ سے کہہ کر بھی گلابی ہوا جا سکتا ہے۔