قیصرانی صاحب نے جو قواعد و ضوابط پیش کیے وہ ان سے پہلے کسی صاحب کے لکھے ہوئے ہیں جو اس وقت ممکن ہے انتظامیہ میں ہوں مگر اب نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے قواعد و ضوابط یہاں احسن انداز میں اور مکمل اردو میں موجود ہیں۔ :)
لاکھ ہو اِدِّعأ عشق کسی بھی دل میں
بات بنتی نہیں راضی برضا ہونے تک
اس شعر کی بابت ایک ذاتی رائے ہے کہ اسے مقطع بنادیں:
لاکھ ہوں عشق کے دعوے مگر اے ابنِ رضا!
بات بنتی نہیں راضی برضا ہونے تک
ماشاءاللہ ۔۔۔ دیوان غالب کو بہت خوب انداز میں مرتب کیا ہے۔
یقینا یہ محنت قابل تحسین ہے اور اس محنت میں لگنے والے تمام افراد مبارک باد دیے جانے کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔