خوبصورت شاعر ،، حسن عباس رضا کی نذر
۔۔۔
کہہ دیا اُس نے بھی خداحافظ
اے مری زندگی، خدا حافظ
۔۔۔
معذرت وقت نے بدلنا ہے
آ گئی وہ گھڑی خداحافظ
۔۔۔
وحشت ِ دل نہیں ہے کام ترا
اب غزل ہو گئی خدا حافظ
۔۔۔
بخش دینا جو جرم ہم سے ہوئے
سانس ہے آخری، خدا حافظ
۔۔۔
راہ لے ، راہ کے غبار کوئی
آگئی وہ گلی، خدا...