دیکھئے کہیں غیر اسلامی لفظ استعمال نہیں ہوا! :grin:
اسلامی ادب کی تحاریک و مباحث ماضی میں بھی چھڑتی رہی ہیں اور یہ اصطلاح ہم کو تو ہمیشہ خاصی مضحکہ خیز معلوم ہوئی سو یہ اشعار ہماری طرف سے ایک چوٹ سمجھئے۔
اصل میں ادب تو کیا، ہم خود کج رو ہی رہتے ہیں، خواہش رکھتے ہیں کہ خچر تک مسلمان کر لیے جائیں...