ذرادیر سے پہنچے آج دفتر۔ کل گاڑی کی لائٹ جلی چھوڑ دی تھی۔بیٹری ختم ہو گئی اور ایک بنگالی مددگار سے جمپ سٹارٹ لیا ۔رام جی کی رکھی چائے بھی کچھ ٹھنڈی ہو گئی۔
طاری نہیں ہو سکتا فرشتوں پر کوئی خوف۔ خوف تو محبت کی آزمائش ہے اور یہ صرف انسان کا خاصہ ہے ۔فرشتہ صرف ایک روح پر مہر لگاتا ہے حکم کے مطابق ۔محبت کامیاب یا محبت ناکام ۔