نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    بات "ہو سکتا" کی نہیں۔ آپ کا قاری آپ کے الفاظ سے معانی اخذ کرے گا۔ کیا اخذ کرنا ہے؛ اس کی طرف راہنمائی کرنا شاعر کا کام ہے۔ اپنے قاری کو کچھ ایسی بات ایسا نکتہ سجھائیے کہ وہ آپ کے پیچھے پیچھے چلا آئے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    تصحیح تو آپ کریں گے، بہتر ہے مضمون نیا لے کر آئیں
  3. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    میں تو اس پر بہت پہلے گرہ لگا چکا ہوں۔ بلکہ اسی طرح پر غزل کہہ چکا ہوں۔ مطلع، ایک دو شعر اور گرہ والا شعر تازہ کرتا چلوں: اس شہر کا کیا جانئے کیا ہو کے رہے گا ہر شخص بضد ہے کہ خدا ہو کے رہے گا اُس دشمنِ ایماں نے نئی چال چلی ہے کہتا ہے کہ اب بندہ مرا ہو کے رہے گا اِس شہر پنہ کا ہمیں سایہ ہی بہت...
  4. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    آپ کا مصرع وزن سے خارج ہے دوسری بات کہ ۔۔۔ خودی (خود شناسی) اگر ہے ہی نہیں تو خود کو کھوئے گا کیا؟
  5. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    یہاں "کے" کا ایک اور معنی ذہن میں تازہ ہو گیا: یعنی فعل کی تجری۔ دیکھ کر، دیکھ کے؛ سن کر، سن کے؛ اس میں دو فعل جڑتے ہیں: دیکھ کر چلو یار!، کھا کر تو دیکھو!، جب میں سو کر اٹھا، گھر آ کر دیکھا کہ ۔۔۔، ایسے جملوں میں "کے" اور "کر" ہم معنی ہوتے ہیں۔
  6. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    چلئے ہم مصرع دیتے ہیں: "یہ قرضِ محبت ہے ادا ہو کے رہے گا" سید علی مطہر اشعر مفعول مفاعیل مفاعیل فعولُن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  7. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    مصرع یوں بنا کے نہیں دیا کرتے کہ خود بھی اس کی صحت پر شک ہو۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی معروف اور جان دار مصرع دیا کرتے ہیں۔ اساتذہ میں سے کسی کا ہو تو سونے پر سہاگا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    آسان تر الفاظ میں یوں کہہ لیجئے کہ "نہ" فعل یا اسم کے ساتھ آئے تو پہلے واقع ہوتا ہے۔ نہ دیکھا نہ بھالا، نہ ادھر نہ ادھر، نہ کام کا نہ کاج کا اور معانی میں نافیہ ہے۔ "نا" فعل کے بعد واقع ہوتا ہے اور اس کو قوت دیتا ہے: دیکھا نا!، آؤ نا!، کبھی فعل کے علاوہ بھی آتا ہے: وہی نا! یہی نا! ہاں نا! (اس...
  9. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    شوق دا کوئی مُل اے؟ جناب!
  10. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    احباب سے درخواست کہ املاء پر توجہ فرمایا کریں۔ گستاخی معاف
  11. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    ۔(3)۔ پہ اور پے پے (یائے مجہول کے ساتھ) کوئی لفظ نہیں ہے۔ پَے (مرکبات میں آتا ہے): پَے بہ پَے، پَے در پَے، در پَےء آزار پہ (حرف جار ہے بمعنی پر): تمہارے جانے پہ، ع: مرے کہے پہ کہ بہتر ہے آزما لینا، اس پہ پہ (حرفَ عطف بمعنی مگر): میں کر لیتا، پہ ہوا یوں کہ ۔۔۔، ع: آنا تو انہیں تھا، پہ نہیں آئے تو...
  12. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    ۔(2)۔ کہ اور کے کہ بیانیہ ہے: ہم نے سوچا کہ ۔۔۔، وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔، تو یوں کہو کہ ۔۔۔۔۔ کِہ فارسی میں اسم موصول (جو کئی) اور اسم استفہام (کون) ہے۔ کَہ فارسی کاہ (گھاس) کا مخفف ہے۔ کیونکہ، چونکہ کے معانی بھی دیتا ہے: میں نہ جا سکا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، کے حرفِ اضافت ہے: اس کے گھر میں، آپ کے...
  13. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    ایک بہت عام سی فروگزاشت کی طرف توجہ دلایا کرتا ہوں، بارے پھر سہی: ۔(1)۔ نہ اور نا ۔۔۔۔۔ نہ نافیہ ہے: یوں نہ کیجئے، "نہ جان نہ پہچان خالہ جی سلام، نہ دیکھا نہ بھالا صدقے گئی خالہ"، ہر بات پر نہ نہیں کیا کرتے نا سابقہ کے طور پر تضاد کے معانی دیتا ہے: ناانصافی، ناپائیدار، ناپید، نارسا، ناکام،...
  14. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    توجہ ہٹ بھی سکتی ہے ہماری "بہت مغرور ہوتے جا رہے ہو" ۔۔۔۔۔۔۔۔
  15. محمد یعقوب آسی

    گرہ لگایئے

    پا لیا، پا لیا، پا لیا! زیدی صاحب نے پا لیا! پر شکر ہے بھاگ نہیں پڑے! مسالے کی اپنی شان ہوتی ہے؛ رہی بات نیشنل کی، تو میاں نیشن ہو گی تو کچھ نیشنل بھی ہو گا، کہ زمانے کا چلن یہی رہا ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    لفظیاتی فضا کے حوالے سے اپنی ایک تحریر (نثر پارہ) مطالعے کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ شاید کسی کام آ سکے۔ اس پر احباب کی گفتگو میرے لئے خوشی کا باث ہو گی۔ وہیں اُسی دھاگے میں کہ یہ دھاگا تو فاروق صاحب کا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    اپنے سوال کی تکرار اس کے جواب کے لئے اصرار کے پیچھے میرا مقصد یہ تھا کہ فاروق احمد بھٹی نام کا شاعر اور ناقد دونوں ہم قدم چلیں؛ اور بانہوں میں بانہیں ڈال کر چلیں۔ قاری تو آگے کہیں جا کر ملے گا نا! ۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    آہا! پکڑے گئے نا! ۔۔ یہی میں چاہتا تھا کہ آپ خود اپنے آپ کو پکڑیں۔ بھائی جب آپ کو پتہ ہے یا اندازہ ہے (کہ اس میں فلاں فلاں فلاں جگہ پر انگلی رکھی جا سکتی ہے) تو اس سے بچنے کا بھی سوچا جا سکتا تھا بلکہ ہے۔ اس کو کہتے ہیں: "خود تنقیدی کا رویہ" یہ اپنا لیجئے۔ دزدیدہ نظر اور دزدیدہ نگاہی دونوں...
  19. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    آپ کے الفاظ بول رہے ہیں (بلامبالغہ)۔ ڈھیروں دعائیں! ۔
  20. محمد یعقوب آسی

    یوں بے رخی اچھی نہیں، اچھا نہیں غصہ

    اگرچہ محترمہ ہما حمید ناز نے بہت جامع اور مفید گفتگو کی۔ تاہم اپنے سوال کے جواب کا منتظر ہوں جناب فاروق احمد بھٹی صاحب۔
Top