ہم بھی رش کا حصہ بن کر اپنی باری میں اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔ اندر تصویر کشی بالکل منع تھی تو کوئی تصویر نہ لے پائے۔ اندر کافی تاریخی نوادرات تھے، ہمیں سب تو یاد نہیں، لیکن شاید حضرت ابراہیم کی پگڑی، حضرت موسیٰ کا عصا بھی تھے۔ تاہم ہمیں قرآن پاک کا وہ نسخہ دکھائی نہ دیا، جس کی تلاوت کے دوران...