نتائج تلاش

  1. محب اردو

    حصن المسلم: قرآن و حدیث کی دعائیں

    جزاکم اللہ خیرا ۔
  2. محب اردو

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    میری معلومات کے مطابق شیعہ مکتبہ فکر کے ایک عالم کی طرف سے ایک مستقل کتاب تصنیف کی گئی ہے جس میں قرآن میں تحریف ثابت کی گئی ہے ۔ اس کتاب کا نام ہے ’’ فصل الخطاب فی إثبات تحریف کتاب رب الأرباب ‘‘ ۔ مولف کا نام : محمد حسین نوری طبرسی
  3. محب اردو

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    امام شافعی علیہ الرحمہ کے رسالہ سے لے کر ابن الصلاح کی علوم الحدیث اور پھر جمال الدین قاسمی کی قواعد التحدیث اور توجیہ النظر للجزائری تک اکثر کتب کے محتویات کے بارے میں کچھ نہ کچھ معلومات ہیں اور عصر حاضر کے علماء محمود الطحان ، عبداللہ بن یوسف الجدیع ،نور الدین عتر اور حاتم شریف العونی ان کے...
  4. محب اردو

    اردو

    بعض دفعہ یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ہم کسی چیز کے نام کو اردو میں ادا کریں تو مخاطب کوسمجھنے میں دقت ہوتی ہے مثلا ’’ لیپ ٹاپ ‘‘ کو آپ ’’ آغوشیہ ‘‘ کہتے رہیں تو شاید بہت سارے لوگ نہیں سمجھ سکیں گے تو ایسی صورت میں بیک وقت دونوں لفظ استعمال کرنے چاہییں اس سے ایک تو آپ کا مافی الضمیر دوسرے تک منتقل...
  5. محب اردو

    اردو

    بہت اچھی کوشش اور بہترین کاوش پر شکریہ قبول فرمائیے ۔ اور اگر ہمیں حوصلہ افزائی کرنے کا حق ہے تو اس ’’ انگریزی دور ‘‘ میں اردو کا دفاع و احیاء کرنے پر مبارکباد وصول کیجیے ۔ ہاں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ اس طرح کی تحاریر کو ’’ نظریاتی ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ ان کے ساتھ ساتھ ’’عملی کوشش ‘‘ پر توجہ کی...
  6. محب اردو

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    آپ کے ان دونوں سوالات کی وضاحت میری پہلی شراکت میں ہی موجود ہے ۔ البتہ کچھ مزید توضیح برداشت کیجیے دین اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کا نام ہے ۔ اللہ کلام اکثر قرآن مجید کے اندر موجود ہے ۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر کلام قرآن مجید میں موجود نہیں ۔ اب جو چیزیں دین...
  7. محب اردو

    سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، آج نیوز چینل کا خصوصی پروگرام

    جناب بہتر یہی تھا کہ آپ مجھے اس بحث سے معاف ہی رکھتے ۔ اب آپ نے میرا نام لیا ہی ہے تو پھر سن لیں کہ میں نے جتنے حوالے پیش کیے ہیں وہ شیعہ کتب کے حوالے ہیں فورم کسی غیر شیعہ کا ہوگا لیکن اس میں شیعہ کتاب کا نام ،مصنف کا نام ، صفحہ نمبر سب موجود ہے ۔ بلکہ بعض جگہ شیعہ کتاب کے اسکین بھی موجود تھے ۔...
  8. محب اردو

    سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، آج نیوز چینل کا خصوصی پروگرام

    نہ تو آپ کی بات واضح ہے اور نہ ہی واضح ہونے کی امید ہے ۔ اگر شیعہ مجتہدین کے علاوہ کوئی اور فتوی دیتا نہیں تکفیر کرتا نہیں تو پھر یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیوز کی بھرمار ہے وہ سب کہاں سے آگئی ہیں ؟ پہلے بھی ایک دھاگہ گزر چکا مزید ایک ملاحظہ فرمائیں : http://www.alagidah.com/vb/showthread.php?t=5764 قصہ...
  9. محب اردو

    سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، آج نیوز چینل کا خصوصی پروگرام

    عجیب منطق ہے ۔ اگر اہل سنت پر تکفیر کا الزام ہو تو بطور دلیل سب کچھ شامل ہے ۔ جب شیعہ کی باری آئے تو چند مجتہدین کی پابندی کردی جائے کہ ان کی طرف سے فتوی دکھایا جائے ۔ حسینی صاحب کیا ہی خوب ہے کہ آپ اس بات کا اعتراف کر لیں کہ دونوں طرف ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے فتوی کی مشینیں تیز کی ہوئی ہیں...
  10. محب اردو

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    احادیث مبارکہ کی ایک کثیر تعداد ہے جن پر تمام علماء کا اتفاق ہے ۔ مثلا پانچ نمازیں فرض ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جب تک تم ان کو تھامے رکھو گے گمراہی سے بچے رہو گے ، قرآن مجید اور میری سنت ۔ ایک لمبا موضوع ہےجس پر مستقل کتب موجود ہیں ۔ اص...
  11. محب اردو

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    اوپر جو میں نے اقتباس نقل کیا تھا وہ یہاں سے لیا تھا ۔ غلطی سے دھاگہ مندرج کرنا بھول گیا ۔ معذرت قبول فرمائیے ۔ البتہ غامدی صاحب کی کتاب سے براہ راست میں ایک اقتباس نقل کردیتا ہوں اگر آپ چاہیں گے تو تصویر کی بھی کوشش کرلوں گا ۔ ملاحظہ فرمائیں : ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل اور تقریر و...
  12. محب اردو

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    ’’ حصہ ‘‘ بھی عربی کا لفظ ہے ۔
  13. محب اردو

    انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

    بہت زبردست ’’ لڑی ‘‘ ہے بہت ساری معلوما ت ملیں خصوصا اپنے ذوق کے مطابق ۔ میرے خیال سے کسی قوم کی ’’ زبان ‘‘ اور ’’ تہذیب ‘‘ کا آپس میں گہرا ربط ہوتا ہے ۔ ہم جس قوم کی ’’ تہذیبی و تمدنی روایات ‘‘ سے مرعوب ہیں ان کی ’’ زبان ‘‘ لاشعوری طور پر ہمارے اوپر حاوی ہے۔ یہیں سے اس بات کی وضاحت بھی ہوجاتی...
  14. محب اردو

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ

    گوگل کی مدد سے غامدی صاحب کی کتاب میزان کا ایک اقتباس پیش خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں : ''نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل اور تقریر و تصویب کی روایتیں جو زیادہ تر اخبارِ آحاد کے طریقے پر نقل ہوئی ہیں اور جنہیں اصطلاح میں 'حدیث' کہا جاتاہے، ان کے بارے میں یہ دو باتیں ایسی واضح ہیں کہ کوئی صاحب...
  15. محب اردو

    مولانا فضل الرحمان اور مولانا تقی عثمانی کی خدمت میں

    بھائی اگر آپ عربی لفظ ’’ صحاح ‘‘ سمجھتے ہیں تو عربی زبان کا مشہور اور اصولی قاعدہ ’’ لا مشاحۃ فی الاصطلاح ‘‘ بھی جانتے ہوں گے ۔ لہذا کسی اصطلاح کو کسی معنی کے لیے وضع کرنا اس میں کوئی حرج نہیں ۔ دوسری بات یہ سمجھیے کہ یہ اصطلاح ’’ صحاح ستہ ‘‘ اس کی عمر زیادہ نہیں ہے چند صدیاں پہلے بعض علماء سے...
  16. محب اردو

    سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، آج نیوز چینل کا خصوصی پروگرام

    لو جی میرے نزدیک بحث ختم ہوگئی ۔ حسینی صاحب نے یہ ظاہر کیا تھا کہ سنی حضرات شیعوں کو ’’ برا بھلا ‘‘ ’’ کافر ‘‘ وغیرہ وغیرہ القاب سے نوازتے ہیں جبکہ شیعہ حضرات ہمیشہ اس بات سے اجتناب کرتے ہیں ۔ میں نے اسی غلط فہمی کے ازالے کے لیے دو چار شراکتیں کیں تھیں کہ شیعہ حضرات نے ’’ تبرا بازی ‘‘ اور ’’...
  17. محب اردو

    سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، آج نیوز چینل کا خصوصی پروگرام

    ہمارے نزدیک خلفاء اربعہ ، عشرہ مبشرہ ، امہات المؤمنین ، حضور کی اولاد ، حضرت معاویہ اور ان کے علاوہ ایک کثیرتعداد رضی اللہ عنہم اجمعین اس تعریف کے مطابقہ طبقہ صحابہ میں شامل ہیں ۔ کیونکہ سب کے سب حالت ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے شرف یاب ہوئے اور حالت ایمان میں اس دنیا سے...
  18. محب اردو

    مولانا فضل الرحمان اور مولانا تقی عثمانی کی خدمت میں

    آپ حوالہ نہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے حوالہ جات دیکھنے میں ذرا تسامح کرگئے ہیں ورنہ بحار الأنوار وہاں ایک حوالہ ہے ۔ اس کے علاوہ چوتھی صدی ہجری سے لے کر بارھویں صدی ہجری تک کے 5 پانچ شیعہ بزرگوں کے مزید حوالہ جات ہیں ۔ http://www.alrad.net/hiwar/takfir/2.htm آپ کے نزدیک یہ سب درست نہیں ہیں تو مسئلہ...
  19. محب اردو

    طمانچہ از قلم نیرنگ خیال

    بہت خوب ۔ مختصر مگر جامع و پُر اثر ۔ کچھ ’’ الفاظ ‘‘ اور ’’ تراکیب ‘‘ سمجھنے کو جی چاہ رہا ہے ۔ استفسار کی اجازت ہے ؟ نیرنگ خیال بھائی !
Top