اس ہاتھی سے دو چار ملاقاتیں رہی ہیں۔ پہلی بار جب اسے جنگلے کے بالکل ساتھ ایک پاؤں میں زنجیر سے بندھا دیکھا تو کچھ دیر کے مشاہدے کے بعد یہ علم ہوا کہ بچے اس کو گنے کا ٹکڑا کھلاتے ہیں جو نگران 15, 20 روپے میں بیچ رہا ہوتا تھا۔
بالکل نزدیک بندھا ہونے کی وجہ سے بچے اپنے ہاتھ سے گنا دے کر خوش...