سر ! کھلے دشمن ’ان دوستوں سے بہتر ہوتے ہیں جو دوستی کی آڑ میں دشمنی نبھا جاتے ہیں۔میرا مطلب ہے کہ دشمن کا تعین ہونے کے بعد ’اس سے محتاط رہا جا سکتا ہے۔
خرم شہزاد خرم بھائی۔ ہماری پیاری نور سحر ایک سال کی ہو گئی ہیں۔مبارک ہو۔۔ اللہ نور سحر کو ہمیشہ خوش، صحت مند ، نیک اور اچھی قسمت کا مالک بنائے۔آمین
اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔(آمین)
عینی مینی آپ تو دعا بھی ڈانٹ ڈپٹ کر کروا رہی ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ سب آپ کے کراسوں سے ڈر کر دعا دے رہے ہیں۔ لیکن ہم ڈرتے ورتے کسی سے نہیں ہیں، البتہ دعا ہے کہ ا للہ آپ کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب و کامران فرمائے۔آمین
بھائی کہاں اتنا اوپر جائیں گے ۔ خطرات تو رہیں گےنا ۔ آپ کے گھر کی چھت کب کام آئے گی۔بقول شاعر:
منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگے
چاند کو چھت پہ ’بلا لوں گا اشارہ کر کے
محمد اسامہ سرسری بھائی۔ ہمیں کم از کم ایک ٹوکرہ آموں کا بھجوا دیں۔ ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم انہیں تینوں طریقوں سے کھا ئیں گے اور آپ کو ڈھروں دعائیں دیں گے۔