یہ ایک شعر تھا جو ہمیں کسی دور میں کافی پسند تھا، چلیں پورا کلام ہی سن لیں:
ہم کہ چہرے پہ نہ لائے کبھی ویرانی کو
یہ بھی کافی نہیںظالم کی پشیمانی کو
کارِ فرہاد سے یہ کم تو نہیںجو ہم نے
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو
شیشہء شوق پہ تُو سنگِ ملامت نہ گرا
عکسِ گل رنگ ہی کافی ہے گراں جانی کو...