خالی شربت کے سوال نے مبارکباد کے ساتھ جواب دیا ہے۔۔۔ "تو آپ کا کیا خیال ہے حقے کی چلم میں سگریٹ کے ٹوٹے سلگا کر اور حوض میں پانی کی جگہ شربت ڈال کر اس کی نے سبھی زائرین سنگ میل کو یکے بعد دیگرے پیش کی جانی چاہیے؟" :) :) :)
ہم ایک دفعہ ریل گاڑی میں دہلی سے لکھنؤ کا سفر طے کر رہے تھے۔ اس روز ڈبے میں خاصی بھیڑ تھی جس میں زیادہ تر دہلی کے نواحی علاقوں کے لوگ تھے جو شہر میں کام دھندے کے بعد معمول کے مطابق شام کو واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ چونکہ وہ روز کے مسافر تھے اس لیے ان کا انداز قدرے جارحانہ اور اجڈ قسم کا تھا۔...
ان دنوں تو سنگل کور سی پی یو رواج میں ہوتے تھے اور جی پی یو کا استعمال اتنا عام نہیں تھا۔ ویسے ہماری پہلی جاب کے انٹرویو میں پرائم نمبر کے حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا تھا اور لائیو کوڈنگ کرائی گئی تھی۔ :) :) :)
اگر یہاں عمری توسیع مراد ہے تو وہ تو خیر متوقع ہی تھی، لیکن وسعت عددی بھی مراد ہے تو ہم اس کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ البتہ ہمارا نہیں خیال کہ تعداد بھتیجا و مقدار شرارت و شگوفہ جات میں راست تناست ہوتا ہوگا، بلکہ مکعب راست تناسب جیسا کچھ ہونا چاہیے۔ :) :) :)
دعائے خیر و صحت! :) :) :)
الحمد...
وعلیکم السلام شگفتہ بٹیا۔ کیسی ہیں آپ؟ بھتیجا پارٹی کی جانب سے کوئی تازہ شگوفے؟ :) :) :)
ہم خود کو اس دوڑ میں شامل نہیں پاتے ہیں۔ بلکہ دس لاکھ کے ہدف کے وقت بھی ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اعداد و شمار جمع کرنے میں مصروف تھے۔ :) :) :)
امیدہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اردو محفل کا بیس لاکھواں عمومی پیغام ارسال کیا جا چکا ہو گا۔ اس موقع پر اس سنگ میل کے حوالے سے ایک اعلان شامل کیا گیا ہے جس میں محفل کے عمومی مراسلوں کی موجودہ تعداد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ البتہ اس اعلان میں مراسلوں کی تعداد فقط سر ورق اور فورم کی مرکزی فہرست کے...