ایک مرتبہ مدینہ منورہ سے واپس آتے ہوئے کافی تیزی سے چلا آرہا تھا کہ کچھ تھکن محسوس ہوئی ۔سوچا سڑک کے ایک طرف روک کر کچھ منٹ آنکھوں کو آرام دے لوں اور رفتار آہستہ کرنی شروع کی ۔ شاید ایک سو ستر سے کم ہوتے ہوتے کوئی پچاسی تک آگئی تھی کہ احساس ہوا گاڑی کافی سست ہو چکی ہے سو سڑک سے اتار دی ۔...