ہاں میرا خیال ہے کہ ہرن ، ڈئیر اور اینٹی لوپس، دونوں کو محیط ہو۔
کوڈو ،ولڈبیسٹ، ٹوپی ، اوریکس ، رینڈئیر،ایلک ،چیتل ،گیرنوک وغیرہ سب ہی ہرن کہلائیں گے۔
( حال ہی میں دیونا گری سیکھتے ہوئے دیکھا کہ یہ لفظ ہندی میں ہرڑں لکھا جاتا ہے ۔)
ویسے آنکھیں کھانے سے تو امیر خسرو نے بھی منع کیا تھا کوے کو ۔ (بر سبیل تذکرہ)
کاگا سب تن کھائیو۔ اور چن چن کھائیو ماس
دو نیناں مت کھائیو ۔ انہیں پیا ملن کی آس۔