کووڈ کے طفیل جب سے ہم گھر سے کام کر رہے ہیں، باورچی خانے کی اسی فیصد ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔ جس دن اپنے ہاتھ سے چھری پھل ، سبزیوں یا گوشت پر نہ چلے اور ہنڈیا میں ڈوئی نہ ہلے، ہمارے ہاتھ میں تو خارش شروع ہو جاتی ہے! :)
بیگم کے بسترِ علالت پر ہونے کے باعث پچھلے دو ہفتے سےدن کا کافی حصہ کچن میں ہی گزر رہا ہے۔ بیگم کی طبعیت کچھ بہتری کی جانب مائل ہے تو آج بچوں کے لیے کھیر بنائی اور ناشتے میں آئس کریم وافل، بیریز اور چاکلیٹ کے ساتھ