السلام علیکم محفلین!!
قرآن کے حوالے سے کچھ معلومات چاہیے۔
قرآن پاک کی کل آیات کتنی ہیں؟؟ گوگل پہ کوئی ایک جواب نہیں ہے۔ مستند جواب کیا ہے؟؟
محمد وارث نبیل ام اویس سید عمران عبید انصاری
ریختہ پر آج یہ مکمل غزل پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ایک شعر کچھ تبدیلی کے ساتھ ریختہ پر موجود ہے۔ نہیں معلوم درست شعر کیا ہے۔
ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
جو یاد نہ آئے بھول کے پھر اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
میں حیرت و حسرت کا مارا خاموش کھڑا ہوں ساحل پر
دریائے محبت کہتا ہے آ کچھ...
سسپینشن برج پر چلنے سے ہمیں بہت خوف محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اتنے مواقع بھی نہیں ملے۔ ہنزہ میں ایک بار کوشش کی لیکن تین چار قدم چل کے واپس مڑ گئے۔ نیچے تیز بہتا دریا تھا اور پل ہل رہا تھا۔ :oops: پل کافی اونچائی پہ تھا۔
الیکشن کے سلسلے میں بھابھی کی ڈیوٹی شروع ہو چکی ہے۔ آج دن کے بارہ بجے وہ گھر سے روانہ ہو چکی ہیں۔ 36 گھنٹے کی ڈیوٹی ہے۔ بھتیجی اور بھتیجا گھر میں پھوپھو کے پاس ہیں۔ یعنی ہماری ڈیوٹی بھی 36 گھنٹے کی ہے۔ :p:)