طالب علم اساتذہ کی بات سے ایک انچ ہٹنے کو تیار نہیں ہوتے۔ ایسے میں اساتذہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ ویسے یہاں غلطی تو معلمہ کی ہے لیکن بعض اوقات طالب علم بھی اپنی فہم کو استعمال کرتے ہوئے بے حد دلچسپ اور بعض اوقات مضحکہ خیز جملے بناتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہفتم جماعت سے محاورات کا ایک...
پانی شروع میں ایسا ہی تھا۔ پرسکون۔ کچھ دیر تک ہم بھی سوچتے رہے کہ سگنیچرز فضول میں ہی لیے۔ بہرحال پانی ہر جگہ ایک جیسا نہیں تھا۔ لیکن ظاہر ہے اتنا خطرناک نہیں تھا جتنا اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ آپ رافٹنگ کرتے تو آپ کو پتا چلتا نا۔
کنہار کا پانی اس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک نہیں تھا۔ لیکن پھر بھی بپھرا ہوا ضرور تھا کہ اس کے بغیر رافٹنگ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ دو تین جگہوں پہ پانی خطرناک تھا۔ جہاں پانی رافٹ کے اندر بھی آ گیا تھا۔
محلے میں شادی تھی۔ معلوم ہوا کہ بے جوڑ کزن میرج تھی۔ کیونکہ لڑکا عمر میں لڑکی سے چھوٹا تھا۔ کیا واقعی اگر لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہو تو یہ بے جوڑ شادی کہلاتی ہے؟؟ محفلین کیا آراء رکھتے ہیں؟؟