وسعت اللہ خان کا کالم بات سے بات: عید ہوندی سی ساڈہے ویہلے ۔۔۔
وسعت اللہ خان
تجزیہ کار
24 مئ 2020
بی بی سی اردو
ہم اور ہمارے بڑے تو ہر برس کی طرح اس سال بھی بس باتیں ہی بکھانتے رہ گئے کہ عید سادگی سے منانا چاہیے اور آس پاس کے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
پر اچھا یہ ہوا کہ اس بار کورونا بھی...
فضائل جہالت
منگل 6 ربیع الثانی 1436ه۔ - 27 جنوری 2015م
وسعت اللہ خان
یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی ان پڑھ شخص جاہل بھی ہو۔جاہل ہونے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔عمرو ابن ِہشام قریش میں ابو الحکم ( دانش کا باپ ) کے لقب سے جانا جاتا تھا۔مگر اسی ابوالحکم نے اپنی کور چشمی کے سبب دربارِ رسول سے ابو...
مجھے ایک عظیم بزنس مین کا ایک انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
اس انٹرویو میں اس نے دلچسپ باتیں کہیں۔
*"دنیا میں نوکری کرنے والا کوئی شخص خوشحال نہیں ہو سکتا۔"*
*"انسان کی معاشی زندگی تب شروع ہوتی ہے جب وہ اپنے کام کا آغاز خود کرتا ہے۔"*
اسکی دوسری بات
*"کامیابی اور ترقی کا تعلیم سے کوئی تعلق...
"نہاری کیا تھی، بارہ مسالے کی چاٹ ہوتی تھی۔ امیر سے امیر اور غریب سے غریب اس کا عاشق تھا۔ نہاری اب بھی ہوتی ہے اور آج بھی دلّی کے سوا نہ کہیں اس کا رواج ہے نہ اس کی تیاری کا کسی کو سلیقہ۔ دلّی کا ہر بھٹیارا نہاری پکانے لگا، ہر نانبائی نہاری والا بن بیٹھا مگر نہ وہ ترکیب یاد ہے نہ وہ ہاتھ میں...
" میرا کراچی " کینیڈا میں مقیم ہمارے دوست ڈاکٹر اقبال سعید خان کی تصنیف ہے، دیار غیر میں جب وطن کی یاد آتی ہے تو وطن کی باتیں اور رطب_اللسانی بہت مزہ دیتی ہے، مگر دیار غیر میں آدمی سنائے بھی تو کسے ؟ ایک ہی طریقہ رہ جاتا ہے کہ قلم سنبھال لے اور لکھنا شروع کردے، ایک ڈھارس سی بندھ جاتی ہے کہ وہ...
خوش لباس ہونا کوئی بری بات تو نہیں ہے لیکن دیکھنے مین آیا ہے کہ اپنے طور پر یا کچھ دوستوں کی دیکھا دیکھی لوگ ایک عادت بنا لیتے ہیں کہ ہر اہم موقعے یعنی شادی بیاہ یا سالگرہ وغیرہ پر پہنا گیا لباس دوبارہ اسی آڈیئنس کے سامنے نہیں پہننا۔ حالانکہ پرانی جنریشن کے لوگ تو کبھی بھی ڈھیروں کپڑے بنانے کی...
عُمر ساٹھ سال کی ہو یا ایک سو ساٹھ سال کی، یا ایک ہزار ساٹھ سال کی، یہ عُمر تو وقت کا ایک بہت ہی قلیل حِصہ ہے جیسے بجلی کا کوندا لہرا کر گُزر جائے۔ آدمی کے جینے سے پہلے اور مرنے کے بعد بھی وقت کا کوندا لپکتا رہا۔ آسمان پر پُرانے ستارے ٹوٹتے رہے اور نئے نجُوم پیدا ہوتے رہے۔ زمین سُورج کے گرد گردش...
مکتوب خادم
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”کرائے کے مکان“ میں رھنے کے آداب ھمیں سکھا دیں..اگر ھم نے یہ ”آداب“ سیکھ لئے تو ھماری زندگی ”آسان“ اور موت ”شاندار“ ھو جائے گی ان شاء اللہ..ھم میں سے اکثر نے دنیا کو اپنا ”ذاتی گھر“ سمجھ لیا ہے..اس لئے اپنا سب کچھ اسی پر لگا دیتے ھیں..اور...
دنیا کی کوئی کتاب اٹھا کر دیکھیں اس کے مقدمے میں صاحب کتاب نے قارئین سے کتاب میں ممکنہ غلطیوں کوتاہیوں اور سہو پر پیشگی معافی مانگی ہے سوائے ایک کتاب کے جس کے شروع میں ہی اس کے مصنف کا
فرمان
؛ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں
مور اپنی مورنی سے یا مورنی اپنے مور سے جداہو کر زندہ نہیں رہتے۔ مرن برت رکھ لیتے ہیں،کھانا پینا ترک کر دیتے ہیں اور چپ چاپ مر جاتے ہیں....... (اور تم میرے لئے مور ہو)
(مستنصر حسین تارڑ)
جاوید اختر کی شاعری
پیڑ سے لپٹی سوچ کی بیل
پروفیسر گوپی چند نارنگ
’ہوگا کوئی ایسا بھی کہ غالب کو نہ جانے، شاعر تووہ اچھا ہے پہ بدنام بہت ہے‘۔ یہاں غالب نے شخص کو شاعری سے جدا کیا ہے ،جبکہ جو شخصیت کا نشیب وفراز ہے یا زندگی کی واردات ہے وہ تو شاعری میں جھانکے گی ہی لیکن شاعری محض آئینۂ ذات بھی...
دشمن ہو کوئی دوست ہو پرکھا نہیں کرتے
ہم خاک نشیں ظرف کا سودا نہیں کرتے
ایک تاجر اپنے گزشتہ واقعات سنا رہاتھا کہ وہ ایک غریب اور نادار شخص کس طرح آج کے اس مقام تک پہنچا ہے ۔ ایک شخص نے جو اس کی باتیں سن رہا تھا، پوچھا جب آپ غریب تھے تو اس وقت آپ کے کتنے دوست تھے؟ تاجر نے جواب دیا جب میں مفلوک...
السلام علیکم
میرا نام سیما علی میں آپ لوگوں کی محفل میں پہلی بار آئ ہوں بہت زیادہ اصول و ضوابط سے واقفیت نہی انشااللہ آپ سب کے ساتھ آہستہ آہستہ کچھ نہ کچھ سیکھ لوں گی امید ہے کہ آپ غلطی کی اصلاح کریں گے ضرور،میں بڑے عرصے سے آپ سب کی تحریریں پڑھ کر محظوظ ہوتی رہتی ہوں الُُلّہ سے دعا ہے کہ...