ذرا سوچئے!
یہ کہانی عبرت کے لیے لکھی گئی ہے ،لیکن احادیث مبارکہ کے بیان کے عین مطابق ہے۔
1۔ کیا یہ کہانی پڑھنے کے بعد بھی ہم آخرت کے لیے فکرمند نہیں ہوں گے؟
2۔ کیا اب بھی ہم گناہ کریں گے؟
3۔ کیا اب بھی ہم فجر کی نماز میں اللہ کے حضور غیر حاضر رہیں گے؟
4۔ کیا مسجد کی باجماعت نماز ہمارے لیے...
نیک اعمال کا آنا کم ہوتا چلا گیا۔ نہ معلوم کیا وجہ تھی کہ سورۃ الملک کا آنا بھی موقوف ہو گیا۔ میری قبر میں پھر اندھیرا چھا گیا۔ مجھے بعض گناہ یاد آئے جو میں نے کیے تھے۔ ایک ایک دن اور ایک ایک گھڑی یاد آرہی تھی ۔ مجھے اپنے گناہ پہاڑ کے برابر لگ رہے تھے۔ میں اپنے آپ کو ملامت کرنے لگا۔ کتنے گناہ...
اس کے بعدسورۃ الملک چلی گئی ۔ میری قبر میں بدستور وہ روشنی باقی تھی جو میرے والد کی دعا کی برکت سے آئی تھی اور میں انتظار کرتا رہا جیسے کہ میں جیل کے اندرکوئی قیدی ہوں۔ مجھے وقت کا کوئی اندازہ نہیں تھا کیونکہ نہ یہاں گھڑی تھی، نہ نماز، نہ کھانا پینا اور نہ کوئی اورمصروفیت۔ دعائیں مانگنا اور...
میرا سوال ابھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ میری قبر میں اچانک روشنی آگئی اور ایک ایسی خوشبو پھیل گئی کہ ایسی خوشبو میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں سونگھی تھی۔
اسی روشنی سے آواز آئی: السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! میں نے کہا: وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ! تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں سورۃ...
نماز ختم ہوئی تو موذن نے نماز جنازہ کے لیے لوگوں کو پکارا۔ امام صاحب میرے قریب آگئے اور نماز جنازہ شروع کی۔ میں حیران ہوا کہ وہاں بہت سارے فرشتے آگئے جو ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے کہ نماز پڑھنے والے کتنے لوگ ہیں اور ان میں سے کتنے موحد ہیں جو اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرتے؟
چوتھی تکبیر میں میں...
میں نے اپنے دل میں کہا: افسوس میں اپنے جسم کو اللہ کی راہ میں قربان کرتا۔ کاش میں شہید مرتا۔کاش میں ایک گھڑی بھی اللہ کے ذکر، نماز یا عبادت کے بغیر نہ گزارتا۔ کاش میں شب و روز اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتا۔ افسوس صد افسوس!
سفر آخرت حصہ سوم http://shobinama.blogspot.com/
میں نے پوچھا: کون ہیں؟ وہ بولے جبرائیل ٖعلیہ السلام اور عرش کو اٹھانے والے فرشتے اور یہ کبھی اللہ کے حکم کی سرتابی نہیں کیا کرتے۔
لا یعصون اللہ ما امرھم و یفعلون ما یؤمرون۔(وہ اللہ کے دیے ہوئے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم دیا جاتا ہے اسے بجا لاتے ہیں)۔
اس کے بعد ہم مزید اوپر...
نوٹ: اس کہانی کے متعلق آخر میں بتاؤں گا کہ اس کی حقیقت کیا ہے؟یہاں ہم میں سے ہر بھائی یہ تصور کرے کہ جو کچھ اس کہانی میں ہو رہا ہے، خود اس کے ساتھ ہو رہا ہے، کیونکہ عنقریب ہم سب کو اس سے ملتے جلتے حالات سے سابقہ پیش آنا ہے۔
اس کے بعد لوگوں کی آوازیں آنی بند ہوگئیں۔ میری آنکھوں کے سامنے مکمل...
نوٹ: یہ تحریر مجھے ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جو ہاتھ کی لکھائی کی صورت میں کسی نے اسکین کر کے بھیجی دی۔ کافی پر اثر تحریر ہے۔ اس لیے اس کو ٹائپ کر کے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
﴿سفر آخرت﴾
(ایک آدمی کی کہانی جو جدہ سے ریاض جا رہا تھا)
نحمده و نصلی علی رسوله الکریم فاعوذ بالله من الشیطن الرجیم...
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾
(سورة الإسراء)
ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا۔