اپنے مفاد کے لیے دنیا بھر میں خونریزی کروانا دنیا کے کسی بھی اخلاقی پیمانے پر پورا نہیں اترتا۔ اور امریکا جن جن ممالک کو بہانے بہانے سے بدی کا محور قرار دیتا ہے اور ان کے خلاف کھلی اور چھپی کارروائیاں کرتا ہے، انھیں کسی طور بھی " اپنا مفاد" کی چھتری تلے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایسا ہی ہے تو...
دو حریف ممالک کے مابین تنازعات کو عالمی فورمز پر حل کیا جاتا ہے، اس طرح اپنے شہری دوسروں کے حوالے نہیں کیے جاتے۔ باقی جہاں تک نہ ماننے کی بات ہے تو میں امریکی بیانیے کو اس وقت تک تسلیم کرنے کو تیار نہیں جب تک وہ ثابت نہ ہو جائے۔ کیونکہ امریکی انتظامیہ نے دنیا کا سامنے جھوٹ بول بول کر خود کو...
اپنا اسلحہ بیچنے کے لیے دنیا بھر خونریزی کروانے کو " اپنا مفاد" کے تحت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان نے افغان حکومت کا تختہ نہیں الٹا تھا بلکہ ایک ابھرتی ہوئی نئی طاقت کا ساتھ دیا تھا جو ماقبل افغان حکومتوں کی طرح پاکستان دشمن نہیں تھی۔
طالبان کے اسامہ بن لادن کی حوالگی سے انکار سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان حملوں میں بن لادن ملوث تھا یا نہیں تھا۔ یہ ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔ ویسے تو ابھی تک یہ ثابت بھی نہیں ہوسکا کہ امریکا نے ایبٹ آباد سے اسامہ بن لادن کو پکڑا بھی تھا یا نہیں۔
تو کیا دوسرے ممالک پر چڑھائی کرنا یا پراکسی ممالک یا گروہوں کے ذریعے انھیں کمزور کرنا دہشت گردی نہیں؟ دنیا میں جہاں جہاں بس چلے اپنی مخالف حکومتوں کے تختے الٹنا اور ظالم لیکن امریکا نواز حکومتوں کو مضبوط کرنا دہشت گردی نہیں؟ حال ہی میں ایران کی مثال لیجیے۔ امریکا نے جس طرح بدمعاشی دکھاتے ہوئے...
بجا فرمایا۔ لیکن امریکی انتظامیہ تو اسے درست ماننے کو تیار نہیں۔ ویسے تو امریکا کے جارحانہ عزائم کے خلاف امریکا میں بھی کمزور ہی صحیح لیکن آوازیں اٹھتی رہتی ہیں۔ معروف امریکی دانشور اور مفکر نوم چومسکی بھی جارحانہ امریکی عزائم کے ناقدین میں شامل ہیں۔
دنیا تو یہ سب سمجھتی ہے لیکن امریکا تسلیم نہیں کرتا۔ اور ظاہر وہ اپنے کرتوت خود ہی تو نہیں کھولے گا۔ اپنے ان مذموم افعال پر پردہ ڈالنے کے لیے امریکا نے مختلف اصطلاحات اور بیانیے وضع کیے ہیں۔ انھی میں سے ایک اصطلاح "دہشت گردی کے خلاف جنگ" ہے۔ دہشت گردی کے خلاف یہ مبینہ جنگ چونکہ امریکی سازش کے...
اگر افغانستان اور عراق پر امریکی حملہ غیر منصفانہ اور مبنی بر سازش تھا، تو کیا ان ممالک میں امریکی اور نیٹو حملوں میں (جو آج تک جاری ہیں) ہونے والے بھاری جانی نقصان کی ذمہ دار امریکی انتظامیہ نہیں ہے؟ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں شام اور یمن میں خانہ جنگی جاری ہے، اس خانہ جنگی میں براہِ راست اور اپنے...
جاسم محمد صاحب! نائین الیون سے شروع ہونے والی دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں امریکی انتظامیہ کا جو بیانیہ ہے، کیا آپ اسے من و عن درست تسلیم کرتے ہیں؟
جی ضرور قسمت آزمائیں۔ ہم تو اس ڈر سے یہاں درخواست نہیں لگا رہے کہ "قومی اخبار" میں بین الاقوامی غلطیاں نہ نکلنا شروع ہو جائیں۔ اب کی بار تو جاسم محمد بھائی نے معاف کردیا ہے، اگلی بار وہ از خود نوٹس لے سکتے ہیں۔