دوسروں کو بنانا—خاص کران لوگوں کوجوچالاک ہیں یا اپنےکوچالاک سمجھتےہیں۔ ایک فن ہے۔ آپ شاید سمجھتےہوں گےکہ جس شخص نے بھی ‘‘لومڑی اور کوّے’’کی کہانی پڑھی ہے۔ وہ بخوبی کسی اور شخص کو بناسکتا ہے۔ آپ غلطی پر ہیں۔ وہ کوّا جس کا ذکرکہانی میں کیا گیا ہے ضرورت سے زیادہ بے وقوف تھا۔ ورنہ ایک عام کوّا...