رونا اور گانا کسے نہیں آتا۔ مگر یہ اس زمانے کی بات ہے جب مرد گایا اور عورتیں رویا کرتی تھیں۔ تاریخ اس باب میں خاموش ہے کہ پھر بچے کیا کرتے تھے؟ ویسے ہم آج تک یہ گتھی سلجھانے میں ناکام رہے کہ مردوں کے گانے پر عورتیں رویا کرتی تھیں یا عورتوں کے رونے کو مھلہ والوں سے چھپانے کے لئے مرد گانے لگتے...