بہت شکریہ، جزاک اللہ خیرا۔ لیکن گوگل صرف ایک صفحے کو سکین کرتا ہے اور ABBYY اردو کو سپورٹ نہیں کر رہا۔ اس صورت میں کیاکیا جائے۔ یعنی میں چاہتا ہوں کہ ABBYY کی طرح ساری کتاب ایک ہی بار میں سکین کرلوں۔ کیا اس حوالے سے کوئی رہنمائی مل سکتی ہے؟
السلام علیکم!
شاہ صاحب ایک دوست نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی عروضی شاعری کر رہی ہے۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔ جزاک اللہ۔ اس ضمن میں ادریس آزاد کا فیس بک آئی ڈی دیکھا جاسکتا ہے۔ اردو ہی میں نام ہے۔
السلام علیکم !
احبابِ گرامی یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ کیا اردو کا کوئی او سی آر بنا لیا گیا ہے ۔ ایک سافٹ وئیر ABBYY بہت سی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہےلیکن اردو کو نہیں۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے ؟ جزاک اللہ
نہایت محترم شکیل احمد خان صاحب!
آداب۔
آپ نے جس طرح ذرہ نوازی فرمائی ہے، اس سے ممنونیت کا احساس بڑھ گیا ہے۔ شاد و آباد رہیے اور آپ کی تمام دعاؤں کے لیے دل سے آمین، ثم آمین۔
میں نے پوری کوشش کی تھی کہ اس مضمون کو غیر جذباتی انداز میں آگے بڑھایا جائے اور ہر ممکن تجربہ اس میں شامل کیا جائے۔ اس پر...
شمس الرحمٰن فاروقی اردو ادب کے نہایت اہم ادبا و ناقدین کی صفِ اول میں شمار ہوتے ہیں۔انھوں نے اپنے دورِ حیات میں جہاں "شعرِ شور انگیز " لکھ کر اپنی تنقیدی بصیرت کا لوہا منوایا وہیں "کئی چاند تھے سرِ آسماں "تحریر کر کے تخلیق کے میدان میں سکہ بٹھایا اور یہ ناول بجاطورپر "آگ کا دریا "کے بعد اردو ادب...
یہاں بات امکانات کی ہورہی ہے اور ساتھ مزید ایک A.I کا ترجمہ اور موازنے میں جو چار انسانی تراجم دیے ہیں۔ وہ تو یقینا آپ کی نظر سے گزرے نہیں ہوں گے۔
انگلش ترجمہ از یوسف حسن:
O Asad, even Kohkan
Could not die without an axe;
He was bewildered with the intoxication
of customs and traditions...
یہ اتنا مشکل مضمون نہیں ہے۔ آپ کو پڑھنا چاہیے۔ ایک اور مضمون افسانہ دارو رسن میں موت کی باز گشت۔۔ اس کے کرداروں کا نفسیاتی جائزہ تو ہم سب کی زندگیوں کے لیے بہت ضروری ہے ۔ اس کا بھی مطالعہ فرمائیے گا۔ جزاک اللہ خیرا۔
مقالے میں ان سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی گئی ہے اور بال خصوص اردو کے امکانات و مسائل کو زیرِ غور لاتے ہوئے سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ مطالعہ فرمائیے گا۔ جزاک اللہ
آپ نے مضمون پڑھے بنا جو دل میں تھا کہہ ڈالا جب کہ مضمون میں ان تمام سوالات کے جوابات بہت ٹھوس دلائل کے ساتھ 56 صفحات پر دیے گئے ہیں اوربال خصوص اردو زبان و ادب کے حوالے سے ان کے تحقیق و تنقید پیش کی گئی ہے۔اس تحقیق میں میں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بہترین ماہرین سے بھی مدد لی تھی۔ اس موقر فورم...
مصنوعی ذہانت اور اردو ادب(امکانات و مسائل کے آئینے میں)۔۔۔محمد خرم یاسین
مضمون کو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے:
https://bunyad.lums.edu.pk/website/journal/article/667c376280d83/page
ایک جلاد "جما" شادی کی پہلی رات اپنی نئی نویلی دلھن کو پھانسی کی ایسی ایسی دلدوز کہانیاں سناتا ہے کہ وہ بیچاری خوف اور وحشت کے مارے بے ہوش ہوجاتی ہے۔ جمے کے ہر کارنامے کی کہانی جس میں کسی میت کی آنکھیں ابل کر باہر آجاتی ہیں، کہیں زبان لٹک جاتی ہے اور کہیں گردن ڈھلک کر توری کی طرح لمبی ہوجاتی ہے،...
محترم شکیل صاحب! آداب۔ ذرہ نوازی کا بے حد شکریہ۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس دور میں آپ ایسے بہترین قارئین میسر ہیں۔ شاد و آباد رہیں۔ آمین۔ جزاک اللہ خیرا۔ ان شا اللہ جون کے آخر میں مصنوعی ذہانت اور اردو ادب کے مسائل و امکانات پر بہت وقیع مضمون پیش کروں گا۔ یہ مضمون آج سے چار ماہ قبل اشاعت کے...