چلیں آپ کیلئے اصولوں میں کچھ لچک پیدا کیے دیتے ہیں۔ جب آپ کے رات ہوتی ہے تبھی کی کوئی پہلے کھینچی گئی تصویر لگا دیجئے۔ یا پھر یہ کہ کچھ عرصہ قبل کئے گئے دورہ پاکستان کی کوئی تصویر نکل آئی تو وہ بھی چلے گی لیکن تصویر بہرحال آپ نے خود اُتاری ہو۔ :)
arifkarim آپ چونکہ آج کل بہت فعال رُکن ہیں اس لیے آپ کی توجہ مبذول کروا رہا ہوں کہ اس دھاگے پر بھی آئیں اور باقی کچھ محفلین کو بھی لائیں ۔ ادھر تو آج کل کوئی چکر لگاتا ہی نہیں :)
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی...