نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب محفل میں ہماری بھی طرف جام چلے ہے

    بہت خوب ، یاز بھائی! محفل سے آپ کی وابستگی اور طویل عرصے پر پھیلے سفر کی روداد پڑھ کر اچھا لگا۔ بہت ساری نئی باتیں معلوم ہوئیں ۔میں تو بس دس سال پہلے ہی قسمت سے یہاں آگیا تھا۔ اسے اتفاق ہی کہیے کہ جب آپ یہاں فعال تھے تو میں نہیں تھا ۔ سو آپ سے بات چیت اور گپ شپ نہیں ہوسکی۔ ویسے میری...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ترکاریات

    کوئی پابندی نہیں بھائی ۔ اس کا مفصل جواب میں نے آپ کے دوسرے مراسلے پر دے دیا ہے ۔ اسے دیکھ لیجیے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: کُوزے میں کوک

    بہت شکریہ ، احمد بھائی! کوکاکولا کےتو کئی کارٹن بھرے ہوئے ہیں لیکن انہیں کوزے میں انڈیلنا وقت طلب ہوتا ہے ۔ کاش دن میں اٹھائیس گھنٹے ہوتے! :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: کُوزے میں کوک

    بہت شکریہ ، لاریب مرزا! آپ کو پسند آئے تو مقصد پورا ہوا ۔ مقصد یہ تھا کہ محفل کی رخصتی کےوقت تما م لوگ افسردہ اور دل شکستہ ہیں تو کچھ ہنسنے مسکرانے کا سامان بہم پہنچایا جائے ۔ فضا کو خوشگوار بنایا جائے ۔ اگر آپ نے اب تک یہ دھاگا نہیں دیکھا تو ضرور دیکھیے کہ اپنی طرز کا ایک ہے۔ اور یہ بھی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: کُوزے میں کوک

    احمد بھائی آپ کےساتھ ہی کرتے ہوں گے ایسا ۔ الحمد للہ ، میں تو جب بھی ان کو میسیج کروں سات آٹھ دن میں جواب دے دیتے ہیں ۔:censored::D
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: کُوزے میں کوک

    دنیائے ویب میں کارٹون بہ کارٹون تبصرے کی یہ پہلی مثال ہے شاید ! اس کا سہرا بھی نین بھائی کے سر۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ایک صبح کا ذکر ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت شکریہ خالد سعید مرزا صاحب! بہت نوازش! بزمِ ادب میں خوش آمدید! کیسی عجیب بات ہے کہ محفل بند ہوتے ہوئے یہ خوش آمدید کہنا پڑ رہا ہے۔ جواب دینے میں تاخیر پر معذرت ۔ میں چند روز کے لیے ملک سے باہر تھا۔ آپ بخوشی میراکوئی بھی مضمون میگزین میں شامل کرسکتے ہیں ۔ اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل_ ایک خوبصورت سفر کا اختتام

    بے شک یہ محفل شعر و ادب سے متعلق سیکھنے سکھانے کا گڑھ رہی ہے ۔ میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ کسی بھی علمی و ادبی مکالمے میں استفادہ دو طرفہ ہوتا ہے ۔ سو شعر و ادب سے متعلق گفتگوکے یہ مواقع پیدا کرنے کے لیے آپ کا بھی شکریہ! بے شک آپ ایک سعادت مند اور ہونہار شاگردہ رہی ہیں! :grin: میں بس...
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل_ ایک خوبصورت سفر کا اختتام

    بہت اعلیٰ! خوبصورت تحریر!!!! آپ نے بہت ہی جامعیت کے ساتھ اس مختصر تحریر میں اپنے شعری و ادبی سفر کا احاطہ کردیا ہے۔ اور ادبی چاشنی سے بھرپور اسلوب اور مربوط پیرایہ استعمال کرتے ہوئے اس سفر میں آنے والے سنگِ ہائے میل کا ذکر بڑی نفاست سے کیا ہے۔ اللہ کریم آپ کے قلم کو مزید توانائی اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں غزلوں میں شرح کی امید۔۔۔ از قلم نیرنگ خیال

    اس مہربانی ، کرم ، نوازش ، تلطف ، عنایت پر آپ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ اگر ادب کرنے کا کوئی نوبل پرائز ہوتا تو آپ کو اب تک سات آٹھ دفعہ تو مل چکا ہوتا۔ یعنی کچھ نہ کہنے پر یہ حال ہے ۔۔۔۔۔۔:unsure::rolleyes: اچھی بھلی غزل قارئین کی صورت تکتی اور یہ پوچھتی پھر رہی ہے کہ واقعی یہ میں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    رکھ رہا ہوں میں غزلوں میں شرح کی امید۔۔۔ از قلم نیرنگ خیال

    کاش آپ بلی کو نہ بھگاتے! بلی اور چوزوں کی آنکھ مچولی ہی دیکھتے رہتے! مولانا رومی یا شاید مولانا جامی یا پھر کسی اور مشہور مولانا کا قول ہے کہ اگر کبھی شاعری اور حقیقی زندگی میں انتخاب کرنا پڑ ہی جائے تو زندگی اور زندہ چیزوں کو ترجیح دینی چاہیے ۔ کاش آپ اس قدیم فارسی قول سے واقف...
  12. ظہیراحمدظہیر

    چنانچہ اہلِ دوستاں ٹھیک نہیں ہے ۔ اسے فوراً سے پیشتر اپنے بائیں ہاتھ سے تبدیل کردیجیے۔:)

    چنانچہ اہلِ دوستاں ٹھیک نہیں ہے ۔ اسے فوراً سے پیشتر اپنے بائیں ہاتھ سے تبدیل کردیجیے۔:)
  13. ظہیراحمدظہیر

    یہ قطعہ آپ نے حسبِ معمول بہت اچھا لکھا ہے ۔ اپنے خیال اور احساس کو کامیابی سے لفظوں میں...

    یہ قطعہ آپ نے حسبِ معمول بہت اچھا لکھا ہے ۔ اپنے خیال اور احساس کو کامیابی سے لفظوں میں پرودیا ہے۔ ابلاغ میں کامیاب ہیں یہ اشعار! (y) صرف ایک مسئلہ اس میں "اہلِ دوستاں " کا ہے ۔ اہل کا سابقہ یا تو اسمِ مکان کے ساتھ استعمال ہوتا ہےیا کسی صفت یا خصلت کے ساتھ ۔ مکان کے ساتھ جیسے اہلِ شہر ،...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہائیں ، لگتا ہے کہ آپ تو شاعری کے کئی سارے اسباق بھول گئیں، صابرہ امین ۔ قطعہ یا نظم میں...

    ہائیں ، لگتا ہے کہ آپ تو شاعری کے کئی سارے اسباق بھول گئیں، صابرہ امین ۔ قطعہ یا نظم میں قافیہ ہونا ضروری نہیں ، صرف وزن کی شرط ہوتی ہے ۔ غیر مقفٰی نظمیں تو عام ہیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    کچھ ایسی ہی ملتی جلتی صورتحال سے نبٹ کر میں بھی کل ہی نیدرلینڈ سے گھر واپس آیا ہوں ۔

    کچھ ایسی ہی ملتی جلتی صورتحال سے نبٹ کر میں بھی کل ہی نیدرلینڈ سے گھر واپس آیا ہوں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل – ایک حسین شہرِ سخن

    احمد بھائی ، بہت بہت شکریہ اس تحریر کے لیے!!! محفل سے محبت کیسی خوبصورت بات ہے کہ وداع کرتے وقت ہر محبت کرنے والا اپنے اپنے الفاظ میں اور اندا ز میں گل افشانی کررہا ہے۔ اس حسین اور معتبر تعلق کے کتنے خوبصورت پہلو جا بجا نمودار ہورہے ہیں ۔ آپ نے جس طرح محفل میں آنے سے لے کر اب تک کے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل – ایک حسین شہرِ سخن

    چلیے ، ایک ہم تو مریم ہوئیں اور دوسرے ہم احمد بھائی ہوگئے۔ بقیہ ہموم کا بھی معلوم ہوجائے تو پھر سوچتا ہوں ۔:D
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل – ایک حسین شہرِ سخن

    احمد بھائی اس بات سے اتفاق کرنا میرے لیےممکن نہیں۔ دو ماہ پہلے جب محفل بند ہونے کی اظلاع ملی تھی تو ایک طویل تحریر محفل سے لوگوں کے کوچ کرنے اور اس کے اجڑنے کے اسباب پر لکھی تھی۔ بس اسے خوفِ فسادِ خلق کے ڈر سے پوسٹ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا ۔ شاید جاتے جاتے ہمت کر ہی دوں ۔ یہ میر انیسؔ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اچھا …………………خدا حافظ

    اللہ کریم آپ کے لیے اور تمام احباب و اصحابِ قرطاس و قلم کے لیے قدم قدم آسانیاں پیدا فرمائے ۔ برکتوں اور رحمتوں سے نوازے! آمین بے شک حقیقی زندگی کے تقاضے تصور و تخیل کی رنگینیوں سے قوی تر ہوتے ہیں ۔ ہر فرد کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے نبٹنا سب سے اول ترجیح ہونی چاہیے کہ معاشرے کی بقا اور...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الحمد للہ ، ثم الحمد للہ!!!!! بے شک وہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔ دل سے نکلی دعائیں اکثر قبول...

    الحمد للہ ، ثم الحمد للہ!!!!! بے شک وہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔ دل سے نکلی دعائیں اکثر قبول ہوتی ہیں ۔
Top