لِونگ رُوم میں پچھلے کچھ روز سے کبوتروں کی غٹر غوں سنائی دے رہی تھی۔ پھر ان کو دیکھ بھی لیا۔ بالکونی کی دیواروں پر پڑی پلاسٹک کی کیاریاں، جہاں پر پھول لگے ہوئے ہیں، وہاں پر میں نے ان کو دیکھا۔ میں نے یہ بھی نوٹ کیا بڑی کیاری میں پھولوں کے پودے کچھ مسلے ہوئے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ انہوں نے وہاں...