جرات انکار بیعیت کربلا والوں سے ہے
میرے خوں میں خوئے غیرت کربلا والوں سے ہے
دین حق کی سربلندی اور بقا کے واسطے
سرفروشی کی روایت کربلا والوں سے ہے
جن کے ذہنوں میں یزیدی فکر طاری ہے ابھی
آج بھی ان کو عداوت کربلا والوں سے ہے
نار سے چل کر وہ خود ہی نور تک آئے مگر
دوجہاں میں حر کی حرمت کربلا والوں...