وہ سفارش سے دلیلِ کامیابی ہوگیا
فطرتاً الّو کا پٹھا تھا، عقابی ہوگیا
پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا لِکر اسٹور پر
پھر وہ برخوردار فُل ٹائم شرابی ہوگیا
سردیوں کی رات میں پبلک سکڑتی ہی رہی
شیخ کنٹینر میں بیٹھا انقلابی ہوگیا
اس کی نسلوں کو چٹورا پن وراثت میں ملا
باپ حلوہ خور تھا، بیٹا کبابی ہوگیا...