صرف ہم اور سید عمران بھائی ہی نہیں، عمر بھائی، اور صابرہ بٹیا بھی ابھی تک مٹھائی سے محروم! نہیں نہیں-
معافی تلافی صرف ناشتے پر ہی قبول کی جاسکتا ہے- کیو ں نہ ناشتے کا پروگرام بنایا جائے؟
احتجاج، احتجاج!!!
عبدالقدیر 786 بھائی یہ کیا ماجرا ہے؟ آپ نے سیما علی بہنا اور @گل یاسمین بٹیا کو مٹھائی کھلادی لیکن ہمیں اور مفتی صاحب کو پوچھا تک نہیں؟
آج محمد حسن معراج کی کتاب "ریل کی سیٹی" میں ایک جملہ پڑھا، اچھا لگا “ جنوب مشرقی ایشیا میں لکیر کے دونوں طرف، ماں باپ کا المیہ یہ ہے کہ یا تو وہ بچوں کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں یا ان کو ترقی کرتا دیکھ سکتے ہیں۔”
ہمارے خان صاحب کی اچانک ہی زباں پھسلی
مگر قسمت کی خوبی دیکھیے جاکر کہاں پھسلی
الیکشن سر پہ ہیں ، ماحول کو گرمادیا اس نے
جہاں وہ چاہتے تھے بس وہیں یہ بے زباں پھسلی
بہت اعلیٰ۔
ہم نے مشاعرے میں مکرر کی جتنی صدائیں لگائی تھیں، یا نہ لگا پائے تھے، ان سب کے جواب میں ہمیں یہ خوبصورت قطعہ ایک بار پھر پڑھنے کو ملا۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔
کیا فرماتے ہیں اساتذہ ردیف سے متعلق ؟ ردیف ، قافیے کی دال کے ساتھ درست تاثر پیدا کررہی ہے؟ کیا اس کی جگہ ۔’وللہ‘ ردیف استعمال کی جاسکتی ہے۔
اس مصرع کو یوں کردیں تو!
گِن رہا تھا میں زندگی کے غم
مندرجہ دونوں باتوں کے باوصف (جو ہم نے بطور طالبِ علم پوچھ لی ہیں)، بہت خوبصورت غزل ہے۔ داد قبول...