تو ہی بخششوں کی نوید ہے تو شفاعتوں کا پیام ہے
تو یقین پنہ تو ہی دیں پنہ تو ہی رفعتوں کا امام ہے
تو دل علی(ع)و بتول(ع) ہے تو سوار دوش رسول(ص) ہے
چلے جس کا سکہ ابدتلک تو وہ شاہ عالی مقام ہے
تری چشم لطف وہ عطار ہے سدا کاسہ میرا بھرا رہے
کہ جو تیرے در کے غلام ہیں، یہ ندیم انکا غلام ہے(محمد...