نتائج تلاش

  1. بلال جلیل

    اک کہانی سبھی نے سنائی مگر ، چاند خاموش تھا

    اک کہانی سبھی نے سنائی مگر ، چاند خاموش تھا اس کی آواز کا منتظر تھا نگر ، چاند خاموش تھا کون تھا جس کی آہوں کے غم میں ہوا سرد تھی شہر کی کس کی ویران آنکھوں کا لے کے اثر، چاند خاموش تھا وہ جو سہتا رہا رت جگوں کی سزا چاند کی چاہ میں مرگیا تو نوحہ کناں تھے شجر، چاند خاموش تھا اس سے مل کے...
  2. بلال جلیل

    فراز سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے

    سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا...
  3. بلال جلیل

    مُجھے تم سے محبت، توبہ توبہ

    مُجھے تم سے محبت، توبہ توبہ یہ گستاخی یہ جرأت، توبہ توبہ اُٹھا رکھا ہے سر پر آسماں کو مگر بارِ امانت، توبہ توبہ چلا ہے شیخ مے خانے کی جانب مُجھے کر کے نصیحت، توبہ توبہ سُلگتا ہے ابھی تک ذرّہ ذرّہ ترے عاشق کی تُربت، توبہ توبہ سرِ بازار رُسوائی کے ڈر سے ہوئے عشّاق رُخصت، توبہ توبہ بڑی مدّت کے...
  4. بلال جلیل

    آگ ہے، پانی ہے، مٹی ہے، ہوا ہے مُجھ میں

    آگ ہے، پانی ہے، مٹی ہے، ہوا ہے مُجھ میں اور پھر ماننا پڑتا ہے کہ خُدا ہے مُجھ میں اب تو لے دے کے وہی شخص بچا ہے مُجھ میں مُجھ کو مُجھ سے جو جُدا کر کے چُھپا ہے مُجھ میں جتنے موسم ہیں سب جیسے کہیں مل جائیں ان دنوں کیسے بتاؤں جو فضا ہے مُجھ میں آئینہ یہ تو بتاتا ہے کہ میں کیا ہوں، لیکن آئینہ...
  5. بلال جلیل

    مُکرا ہُوا وعدے سے ہَے، یار مت کہیے

    مُکرا ہُوا وعدے سے ہَے، یار مت کہیے گر پاؤں میں چُبھتا نہِیں خار مت کہیے ہردم خداکا ساتھ ہَے، جنگل بیانباں ہو ہم چاہے اکیلے ہی سہی لاچار مت کہیے لُد گئ ہَے پھُولوں سے گُلاب کی ٹہنی حاصل تھا یہ زندگِی کا ہار مت کہیے ہوتا نہ یہ تو جلْتی کْیا دل کی قندِیلیں؟ لاوا ہَے یہ تو پْیارکا...
  6. بلال جلیل

    فراز سب لوگ لئے سنگ ملامت نکل آئے

    سب لوگ لئے سنگ ملامت نکل آئے کس شہر میں ہم اہل محبت نکل آئے اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہو آنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے ہر گھر کا دیا گل نہ کرو تم کے نہ جانے کس بام سے خورشید قیامت نکل آئے جو درپاٴ پندار ہیں ان قتل گاہوں سے جاں دی کے بھی سمجھو کے سلامت نکل آئے اے ہمنفسوں کچھ تو کہو...
  7. بلال جلیل

    محسن نقوی سنو ایسا نہیں کرتے

    سفر تنہا نہیں کرتے سنو ایسا نہیں کرتے جسے شفاف رکھنا ہو اُسے میلا نہیں کرتے تیری آنکھیں اجازت دیں تو ہم کیا نہیں کرتے بہت اُجڑے ہوئے گھرکو بہت سوچا نہیں کرتے سفر جس کا مقدر ہو اُسے روکا نہیں کرتے جو مل کر خود سے کھو جائے اُسے رُسوا نہیں کرتے یہ اُونچے پیڑکیسے ہیںسایہ نہیں کرتے کبھی ہسنے...
  8. بلال جلیل

    اقبال تو نے پوچھی ہے امامت کي حقيقت مجھ سے

    تو نے پوچھی ہے امامت کي حقيقت مجھ سے حق تجھے ميری طرح صاحب اسرار کرے ہے وہي تيرے زمانے کا امام برحق جو تجھے حاضر و موجود سے بيزار کرے موت کے آئنے ميں تجھ کو دکھا کر رخ دوست … زندگي تيرے ليے اور بھي دشوار کرے دے کے احساس زياں تيرا لہو گرما دے فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے
  9. بلال جلیل

    منظر بھوپالی ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے

    ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہے اسی میں وقت کا سارا حساب لکھا ہے کچھ اور کام تو ہم سے نہ ہو سکا لیکن تمہارے ہجر کا اک اک عذاب لکھا ہے سلوک نِشتروں جیسا نہ کیجئے ہم سے ہمیشہ آپ کو ہم نے گُلاب لکھا ہے تیرے وجود کو محسوس عمر بھر ہو گا تیرے لبوں پہ جو ہم نے جواب لکھا ہے ہوا فساد تو اس میں...
  10. بلال جلیل

    شعلہ ھوں بھڑکنے کی گزارش نہیں کرتا

    شعلہ ہوں بھڑکنے کی گزارش نہیں کرتا سچ منہ سے نکل جاتا ہے کوشیش نہیں کرتا گرتی ہوئی دیوار کا ہمدرد ہوں لیکن چڑھتے ہوئے سورج کی پرستش نہیں کرتا رہتا ھوں فقیروں کی دعاوں کا طلبگار شاہوں سے تمناء ستائش نہیں کرتا ماتھے کے پسینے کی مہک آئے نہ جس سے وہ خون میرے جسم میں گردش نہیں کرتا لہروں سے لڑا...
  11. بلال جلیل

    شمع جلتی تھی پروانہ نہیں تھا

    شمع جلتی تھی پروانہ نہیں تھا تیری محفل میں دیوانہ نہیں تھا بڑھایا ہاتھ اُسنے دوستی کا مگر لہجہ شریفانہ نہیں تھا یہ اچھا ہے کہ رہبر تھک گئے ہیں ہمیں آ گے کہیں جانا نہیں تھا میرے آنگن میں کیوں ہے گدھ یہ بیٹھے میرا گھر کوئ ویرانہ نہیں تھا ارے لوگو خدا کا خوف کھاوُ شہر میرا ذبح خانہ نہیں تھا...
  12. بلال جلیل

    ایک زمین ، تین شاعر

    غزلِ غالب یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا تِرے وعدے پر جِئے ہم، تو یہ جان، جُھوٹ جانا کہ خوشی سے مرنہ جاتے، اگراعتبار ہوتا تِری نازُکی سے جانا کہ بندھا تھا عہدِ بُودا کبھی تو نہ توڑ سکتا، اگراستوار ہوتا کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نِیمکش کو یہ خلِش...
  13. بلال جلیل

    احمد ندیم قاسمی آپ ہی اپنا تماشائی ہوں

    آپ ہی اپنا تماشائی ہوں میں مبصر ہوں کہ سودائی ہوں نہ کوئی چاند، نہ تارا، نہ امید میں مجسم شبِ تنہائی ہوں ہے سفر شرط مجھے پانے کی میں کہ اک لالۂ صحرائی ہوں سیدھے رستے پہ چلوں تو کیسے بھولی بھٹکی ہوئی دانائی ہوں مجھ سے خود کو نہ سمیٹا جائے اور خدائی کا تمنائی ہوں میرے ماضی کے اندھیروں پہ نہ جا...
  14. بلال جلیل

    اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے چار زبانوں عربی فارسی اُردو ہندی میں یہ نعت لکھی جس کی مثال نہیں ملتی

    اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے چار زبانوں عربی فارسی اُردو ہندی میں یہ نعت لکھی جس کی مثال نہیں ملتی لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا جگ راج کو تاج تورے سر سوہے تجھ کو شہ دوسرا جانا آپ کی مثل کسی آنکھ نے نہیں دیکھا نہ ہی آپ جیسا کوئی پیدا ہوا سارے جہان کا تاج آپ کے سر پر سجا ہے...
  15. بلال جلیل

    تعارف اردو کا گجنی

    السلام علیکم میں بلال جلیل۔۔۔پیشے سے سینئر سافٹ ویئر انجینئر اور پچھلے آٹھ سالوں سے یہی شغل ھے۔شعر و شاعری پڑھنے کا شوق بہت پرانا ھے۔کافی عرصے کے بعد پھر سے اس میں تیزی آئی اور ایک اچھی ویب سائٹ کی تلاش مجھے یہاں لے آئی۔ تعارف کا عنوان تھوڑا عجیب ھے لیکن حقیقت یہ ھے کہ مجھے شعر یاد نہیں رھتے...
Top