اردو کے نامور مزاح نگار اور ماہنامہ ظرافت کے مدیر ضیاءالحق قاسمی حرکت قلب بند ہونے سے جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر اکہتر برس تھی۔
ضیاءالحق قاسمی امرتسر میں پیدا ہوئے ، پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان حیدرآباد آ کر آْباد ہوا۔ بعد میں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں سے انہوں نے ماہنامہ...