لمحے جو یاد رہ جائیں خوشی کے ہوں یا غم کے۔ وقت جب وہ دن (تاریخ) دہراتا ہے ایک پل کو بے جان ہو جاتیں رونقیں، سکوں روح کے!
(ماں تیرے پیار جیسا پیار نہیں ملا دل یتیم ہی رہا تیری شفقتوں سے!)
25٫11٫2015.
ماشاءاللہ!
کیا خوبصورت لکھا ہے! دل میں اتر کر روح میں تحریر ہو گئی ہو جیسے۔
جاسمن آپ میں جو محبت و شفقت نظر آتی تھی آج آپ کی تحریر پڑھ کے مکمل ہوئی بلکہ حقیقت ہوئی۔
مختصر اور بہت عمدہ۔
دعا ہے مزید لکھیں شاندار لکھیے۔
السلام علیکم اردو محفل!
یہ ہماری درس گاہ ہے یہاں جب تک آئیں نا سچ کمی تھوڑی نہیں بہت محسوس ہوتی ہے کہ شاید سبق بہت پیچھے رہ گیا سب نکل گئے اچھے نمبروں سے:)
اردو محفل تو سلامت رہے اور اس کے بسانے بسنے والے بھی شاد رہیں سلامت رہیں آمین ۔