نتائج تلاش

  1. ن

    ایک نطم - میری کتاب " تیرے نام کی آہٹ" میں سے

    سعید، بہت شکریہ۔ نظم کو میں نے اردو میں بھی ٹائپ کر دیا ہے۔ امید ہے آپ کی مشکل حال ہو جائے گی۔ شکریہ ناہید
  2. ن

    ایک نطم - میری کتاب " تیرے نام کی آہٹ" میں سے

    اے ہم نفس بتا تو کب تلک بھلا میں تیرے دھیان کی سرگوشیوں کو اپنی روح میں بسا کر تجھ سے گفتگو کرتی رہوں گی؟ اب تو تتلی کے پروں سے ہار بُنتے بُنتے ہاتھ تھک گئے ہیں جو دعا کے موسم تھے، گزر گئے ہیں اب جو فاصلوں کے گہرے کالے بادل درمیاں ہیں یہ آنکھوں میں چبھتے رہتے ہیں شکست اوڑھے قربتوں...
  3. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    آصف جی، شکر گزار ہوں کہ آُپ کو میری شاعری پسند آئی اور یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ آُپ کی نظر سے میری کتاب بھی گزر چکی ہے۔ یہ آُپ کا حسنَ نظر ہے کہ آُپ کو میری شاعری مختلف لگی۔ رہی عروض کی بات تو میں‌سمجھتی ہوں کوئی بھی کام اس کی ٹیکنیکیلیٹی سے واقف ہوئے بغیر مکمل طور پر ادا نہیں‌ہو پاتا ہے۔...
  4. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    فیصل، کیا حال ہیں آپ کے؟ ایک عرصے سے آپ سے ملاقات بھی نہیں ہوئی، اس بار تو آپ کے شہر آنے کا ہُوا ہی نہیں اور سمر گزر بھی گیا۔ آپ کو بھی یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ شاعری کیسی جا رہی ہے آپ کی؟ اُمید ہے جلد ہی آپ کا کلام پڑھنے کو ملے گا۔ شکریہ ناہید
  5. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    اعجاز صاحب، مطمئن تو میں بھی نہیں‌ہوں کیونکہ میں شاعری بے وزن یا غلط وزن میں نہ تو کرتی ہوں اور نہ ہی اسے پسند کرتی ہوں، ہاں انجانے میں‌ہوئی غلطی کا ازالہ ہو سکتا ہے جوکہ اس سلسلے میں‌ہُوا ہے۔ میں کچھ سینئرز سے اس بارے میں پوچھتی ہوں اگر تو رعایت مل گئی تو ٹھیک ورنہ مجھے مصرعہ بدلنا ہو گا۔ آصف...
  6. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    دائرہء خواب میں‌رہنا پڑا میرے اس مصرعے میں دائرہ ء کے وزن پر بحث چل نکلی ہے جو کہ میں نے فاعلاتن کے وزن پر باندھا ہے۔ میں نے کوشش کی کہ مجھے کوئی ایسی مثال مل جائے جس کو میں یہاں پیش کر سکوں لیکن دائرہ اے کی مثال فاعلاتن کے وزن پر نہیں‌ملی۔ ہاں البتہ اس کے علاوہ کچھ شعر ملے جن سے اس بات کا...
  7. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    راجا صاحب، آپ نے کیا خوب ڈھونڈ کر میری ٹائپو کو پکڑا ہے :hatoff:
  8. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    آصف صاحب، میری کتاب پسند کرنے اور غزل کی داد دہی کے لیے بے حد ممنون ہوں۔ آپ نے عرض کیا کہ دائرہ اے فاعلاتن کے وزن پر صحیح نہیں‌ہے، اعجاز صاحب نے بھی یہی نقطہ اُٹھایا تھا، تو اب مجھے اس پر تھوڑی تحقیق کرنے دیں، میں‌انشااللہ جلد ہی اس پر مزید روشنی ڈالتی ہوں۔ شکریہ ناہید
  9. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    ڑاجا صاحب، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ عاشق صاحب اردو سیکھنے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ اسی لیے میں‌نے انہیں صحیح تلفظ بتایا ہے تا کہ وہ اسے درست کر لیں۔ میں سمجھتی ہوں‌ کہ آہستہ آہستہ ہی ہر کام ہوتا ہے۔ اللہ اُن کی یہ کوشش کامیاب کرے، آمین۔ شکریہ، ناہید
  10. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    بہت شکریہ عاشق چانگ صاحب۔ ایک بات عرض کرنا چاہوں گی کہ اردو میں صحیح لفظ 'غزل' ہوتا ہے، گزل نہیں۔۔ آپ اپنا تلفظ درست کر لیجئے۔ بہت شکریہ ناہید
  11. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    مغل جی، اس محبت کا بہت شکریہ۔ بس کچھ عرصہ میں سب فورمز سے غائب ہی رہی وجہ وہی کارِ زندگی۔ غزل کی پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں۔ آپ نے غزل کے کم اشعار پر بات اٹھائی ہے تو اس غزل کے شعر تو کافی ہو گئے تھے مگر کاٹ چھانٹ کر پھر یہی 5 شعر غزل میں رکھے۔ کیا پتہ کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ اس غزل کو دیکھوں...
  12. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    ّ اعجازصاحب، اس میں‌برا ماننے کی کوئی بات نہیں‌ہے بلکہ یہ تو ایک مثبت بات چیت ہو رہی ہے۔ آپ کی بات کا جواب وارث صاحب نے تفصیل سے دے دیا ہے لہذا میرے کہنے کو کچھ نہیں‌رہا ہے سوائے اس کے کہ لفظِ دائرہ کو دونوں‌اوزان فاعلاتن اور فاعلتن پر باندھا جا سکتا ہے۔ شکریہ ناہید
  13. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    راجا صاحب، لفظ دائرہ کو ہم دا ء رہ لکھتے ہیں مگر چونکہ میرے شعر میں‌دائرہ اضافت کے ساتھ ہے یعنی ہ کے نیچے زیر ہے تو ہم اسے دا ء رہ اے لکھیں اور پڑھیں‌گے۔ اور یہ فاعلاتن کے وزن پر برابر بیٹھ رہا ہے۔ امید ہے کہ آپ کی الجھن دور ہو گئی ہو گی۔ شکریہ ناہید
  14. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    اعجاز صاحب، بہت نوازش کہ آپ نے غزل بھی پسند کی اور یہاں پر میری آمد پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ آپ نے جو دائرہ کے سلسلے میں اعتراض کیا ہے، اس پر وارث صاحب نے صحیح جواب دیا ہے۔ لہذا مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں‌ہے۔ بہت شکریہ ناہید
  15. ن

    دائرہِ خواب میں رہنا پڑا - غزل

    غزل دائرہِ خواب میں رہنا پڑا عمر بھر ہی آب میں رہنا پڑا تیری جانب موڑ کر راہیں سبھی قریہ بیتاب میں رہنا پڑا خواہشِ بے نام کی صورت ہمیں اک ادھورے باب میں رہنا پڑا شام تھی میرا حوالہ، اس لیے منظرِ شب تاب میں رہنا پڑا کوئی تھا مجھ میں ہی مجھ سے ہمکلام اُس کی آب و تاب میں رہنا...
  16. ن

    متاعِ حاصلِ یک لحظہء وصالِ دوست ----- نوید صادق

    نوید صاحب، آپ کے اس فورم پر آنے کا اتفاق پہلی بار ہُوا ہے گو کہ رجسٹریشن کئچھ عرصہ قبل کی تھی مگر باقاعدہ فورم پر آنے کا موقع آج ہی ملا ہے۔ آپ کی غزل پڑھی اور بے حد پسند آئی۔ آپ کی شاعری کا نیا پن مجھے ہمیشہ سے ہی پسند رہا ہے اور اب اس غزل نے بھی دل کو چھو لیا۔ امید ہے کہ آپ کا مزید کلام بھی...
Top