صفر کو کسی عدد کے ساتھ لگانے سے اس کی مقدار دس گنا بڑھ جاتی ہے جیسے 1 اور 10 ۔ جبکہ کچھ نہیں کو کسی عدد کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا ہے ۔ یعنی اصل عدد کی مقدار تبدیل نہیں ہو سکتی ۔
بہت شکریہ بابر صاحب !! آپ کی سنیارٹی پکی ہو چکی ہے ، میرے خیال میں سنیارٹی کا معیار پیغامات کی تعداد اور کوالٹی پر ہونا چاہیے ورنہ تاریخ شمولیت کے مطابق تو اردو محفل کے سینکڑوں صارفین کافی سنئیر ہونے کے باوجود ایک بھی پیغام بھیجنے سے قاصر رہے ہیں ۔
آپ کا بہت شکریہ ، لیکن ایسی جیت تو مجھے قبول نہیں ، خوشی تو وہ ہوتی ہے جب مقابلہ کرکے جیت حاصل کی جائے ۔ آپ براہ مہربانی سوالات کے جواب دیجئے یا اگر آپ کی کوئی مصروفیت ہو تو کسی اور صاحب کو یہ تھریڈ آگے بڑھانے کی ذمہ داری دے سکتے ہیں ۔
مشورہ دینے کا شکریہ ، ویسے تکہ مارے کا خمیازہ ہمیں خود ہی بھکتنا بھی پڑتا ہے ، اگلے سوال تک نااہل قرار دئیے جانے کی صورت میں ۔ مجھے تو جیتنے کا جنون اس عمل پر مجبور کرتا ہے اور میں اتنا انتظار نہیں کرنا چاہتا کہ پکا پکایا حلوہ کوئی اور چٹ کر جائے۔
میری بھی ایک تجویز ہے کہ سوال کا جواب کسی لاکر...