نہاری کا قصیدہ
(ایک متشاعر کی فی البدیہہ تُک بندی)
بات علمی ہو یا ادب کی ہو
ایک ڈونگا نلی نہاری ہو
ہو کچھ ایسا مشاعرہ شاعر
پہلے کام و دہن کی باری ہو
پہلے کھانا جو کھائے جی بھر کر
بعد میں شعر اس پہ طاری ہو
یہ نہاری بھی ایسی ویسی نہ ہو
صرف زاہد کی یہ نہاری ہو
پیٹ بھر کر جو ہم بھی شعر کہیں
شاعری...