• اس کی عادت ہے میرے بال بگاڑے رکھنا ۔۔۔اس کی کوشش ہے کسی اور کو اچھا نہ لگوں۔۔۔
    عقبہ بن عامر پوچھتے ہیں یا رسول اللہ، نجات کیسے ہو؟ فرمایا، اپنی زبان پر قابو رکھ، تیرا گھر تجھے کافی ہو اور اپنی غلطی پر آنسو بہا۔(ترمذی)
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ ہمیں عمل کی توفیق، آسانی اور شوق عطا فرمائے. آمین!
    الحمدللہ - ماں کی دعابھی عجیب چیز ہے، سچ کہتے ہیں کہ ماں کی دعا، جنت کی ہوا۔ اللہ عزوجل سب کی ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین۔۔۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اور جو اس دنیا میں نہیں رہیں ان پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے ، اور ہمیں جنت میں ان کی قربت اور محبت پھر سے نصیب فرمائے ! آمین
    جاسمن
    جاسمن
    آمین!
    جس امت کی فجر کی دو رکعت سنت ، دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے سے بہتر ہو ، اس کے فرائض کی برکات کا عالم کیا ہو گا۔۔۔
    جب تک تم مجھے پکارو گے اور مجھ سے مغفرت کی امید رکھو گے میں تمہیں معاف کرتا رہوں گا؛خواہ تمہارے گناہ آسمان کے کناروں تک پہنچ جائیں۔حدیث قدسی
    اللھم بلغنا رمضان بصحۃ وعافیۃ۔۔۔ یا اللہ! ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ رمضان نصیب فرما۔ آمین۔۔۔
    آ جاؤ گے حالات کی زد میں جو کسی دن ۔۔۔ ہو جائے گا معلوم خدا ہے کہ نہیں ہے۔۔۔ احسان دانش۔
    در دست نہ تیر است نہ بردوش کمان است ۔۔۔ ایں سادگئ ہست کہ بسمل دو جہان است۔۔۔
    الشفاء
    الشفاء
    نہ ہاتھ میں تیر ہے اور نہ کندھے پر کمان ہے ، یہ دوجہاں تو اس کی سادگی پہ مر رہے ہیں۔۔۔
    إذا لَمْ تَسْتَحْي فافْعَلْ ما شِئْتَ۔ جب تم میں حیا نہ رہے تو پھر جو جی چاہے کرو۔۔۔ (صحیح بخاری)
    جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیور ۔۔۔ تاروں کی خنک چھاؤں میں وہ لوگ جلے ہیں۔۔۔(ادا جعفری)
    اللٰھم صل علیٰ سیدنا ومولانا محمد عبدک ورسولک، وصل علی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات۔۔۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top