سیما علی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • زہے وہ چشم کہ جو شرحِ صدر کرتی ہے
    پئے حسینؑ فقط اشک نذر کرتی ہے

    دلِ شکستہ جو چاہے تو آہِ سوزاں بھی
    زمیں کو گرد تو گردوں کو ابر کرتی ہے

    نصیر ترابی
    یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے
    اے میری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے

    تمہارے دم سے ہیں میرے لہو میں کھلتے گلاب
    مرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے

    گلی گلی میں جو آوارہ پھر رہا ہوتا
    جہان بھر میں وہی نیک نام تم سے ہے
    وصی شاہ
    اردو محفل کے نام جو ریٹائر منٹ کے بعد ہمارا دوسرا گھر بن گئی ؀
    غیرممکن کچھ نہیں دنیا میں لیکن احترامؔ
    آپ کی صحبت بھلا کیسے بھلا دی جائے گی
    اللہ ہم تیرے سامنے نادم اور شرمسار کھڑے ہیں.سر جھکائے ہوئے،ہمیں اللہ جی تیری رحمت کی وسعت کا مکمل اندازہ نہیں لیکن اپنے گناہوں کی شدت سے آگاہ ہیں . اے پاک پروردگار ہم عاصیوں پر رحم کر،ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما آمین
    ہم خطا کار ہیں ہماری خطائیں معاف کر دے. اے اللہ تو بس رحیم ہی رحیم ہے،کریم ہی کریم ہے،عفو ہی عفو ہے. اللہ جی مسلمان دنیا بھر میں زوال پذیر ہیں ان کی خطائیں معاف کر دے اور اسلام کو باوقار بنا دے.
    آمین
    اللہ جی ہمیں اپنے حبیب،

    انکی آل اور انکے محبوں کے صدقے میں معاف کر دے.
    یہ آخری دن دوزخ سے نجات کے ہیں جن میں نجات مانگنے والوں کو آتشِ دوزخ سے نجات ملتی ہے
    إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًاO (الاحزاب، 33 : 56)

    ” بے شک اللہ اور اس کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کروo“
    حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
    سلام کےلیےحاضر غلام ہو جائے

    میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
    بلا سےپھر مری دنیا میں شام ہو جائے
    حضور (صلی اللہ علیہ وسلم)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top